وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس علمائے شیعہ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کی صوبائی مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس مدرسہ جامعہ الرضا بھارہ کہو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبے کے پانچ اضلاع سے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا اور مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے اجلاس کے غرض و مقاصد سے آگاہ کیا۔
اس کے بعد صوبائی صدر مجلس علمائے شیعہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر اکثریت رائے سے مولانا احمد علی روحانی کو صوبائی صدر منتخب کیا گیا اور علامہ سید عبدالحسین الحسینی کو سپریم کونسل کا کے پی کے سے رکن منتخب کیا گیا۔ بعدازاں دعائے خیر سے اجلاس کا اختتام ہوا۔