وحدت نیوز(اورکزئی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے صوبائی نائب صدر مولانا ارشاد علی، مولانا ذوالفقار علی، مولانا شفاعت حسین اور مولانا تطہیر حسین کے ہمراہ مدرسہ اہلبیتؑ انوار المدارس کلایہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عمائدین، علماء اور تنظیمی اراکین کے اجلاس کے دوران علامہ جہانزیب علی نے اتفاق و اتحاد پر زور دیتے ہوئے تفصیلی گفتگو کی۔ اجلاس کے دوران اتفاق رائے سے ایم ڈبلیو ایم اورکزئی کے ضلعی صدر کا انتخاب کیا گیا اور گلشن علی کو متفقہ طور پر صدر منتخب کیا گیا۔ آخر میں مولانا ہادی حسین نے تمام علماء کرام،مشران قوم اور تنظیمی اراکین کا شکریہ ادا کیا اور دعا خیر کی۔
علاوہ ازیں علامہ جہانزیب علی جعفری اور علامہ ارشاد علی نے ضلع اورگزئی کے علاقوں منی خیل درہ، تیرائی اور انڈخیل کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے تنظیمی اراکین اور عوام کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بارے میں مفصل گفتگو کی۔ عوام نے مجلس وحدت مسلمین کی مذہبی و سیاسی خدمات کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ صوبائی صدر کے ہمراہ علامہ سید عامر حیدر شمسی، علامہ سید مصطفیٰ حسین توکلی، علامہ تطھیر حسین، علامہ شفاعت حسین اور علامہ ذوالفقار علی حیدری بھی تھے۔