ایم ڈبلیوایم اور جامعہ شہید عارف الحسینیؒ کے زیر اہتمام پشاور میں شہید صدر ابراھیم رئیسی و رفقاء کی یاد میں مجلس ترحیم کا انعقاد

22 May 2024

وحدت نیوز (پشاور) شہید صدر جمہوری اسلامی ایران آیت اللہ ابراھیم رئیسی  اور ان کے رفقا کے لئے مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا ۔ مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختون خواہ اور جامعتہ شہید عارف حسین الحسینی کے زیر احتمام منقدہ مجلس ترحیم میں مجلس وحدت مسلمین کے شوریٰ عالی کے رکن استاد العلما سابق سینیٹر علامہ ڈاکٹر سید محمد جواد ہادی ، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری ، مدرس جامعہ شہید عارف حسین الحسینی علامہ سید جمیل حسن شیرازی ، مدرس جامعتہ الشہید عارف حسین الحسینی علامہ عابد حسین شاکری ، صوبائی سیکریٹری مالیات مجلس وحدت مسلمین  علامہ نذرعلی روحانی ، صوبایی سیکریٹری جنرل شبیر حسین ساجدی ، ضلعی صدر پشاور علامہ سید تقی زیدی سمیت کثیر تعداد میں مومنین نے شریک ہوئے۔ مجلس ترحیم میں شہید آیت اللہ رئیسی اور رفقا کے بلندی درجات کیلئے قران خوانی کی گئی۔

مجلس ترحیم سے مدرس جامعہ شہید عارف حسین الحسینی مولانا جمیل حسن شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے شہید رئیسی اور ان کے رفقا کے المناک شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ شہید رئیسی عالم اسلام کے ابھرتے ہویے عظیم رھبر و راہنما تھے ۔ اپ کے شہادت سے عالم اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ اپ کے شہادت سے پیدا شدہ خلا پر ہونا ناممکن ہے ۔ لیکن انقلاب اسلامی کے رھبر و راہنما ماضی میں ایسے کیی امناک اور اندھناک حادثو ں کا شکار ہوکر سرخ رو ہو چکے ہیں ۔ مجاھد اسلام شہید رئیسی اور رفقا کی شہادت مزاحمت کاروں اور مدافعین کی قوت میں اضافے باعث بنے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائیں۔

مجلس ترحیم سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے خطاب کرتے ہوئےشہید رئیسی کے زندگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ شہید رئیسی عالم اسلام کے عظیم راہنما تھے ۔ آپ مجاہدین اسلام کی قوت اور حوصلہ بن چکے تھے ۔ رہبر معظم آیت اللہ علی خامنہ ای کے دست راست اور ہمراز صیہونی طاقتوں کے آنکھ میں کانٹا بن چکے تھے ۔

 انہوں نے اپ کی شہادت تحریک ازادی قدس اور مدافعین حرم انبیا و اہلبیت پر کاری ضرب قرار دیا اور کہا کہ انقلاب اسلامی کا کمان انتہائی سنجیدہ مدبر مجاھد اور قابل ترین افراد کے ہاتھوں میں ہیں ۔ رھبر معظم کے مدبرانہ اور شجاعت سے بھرے قیادت ایسے کئی بحرانوں سے ملت اسلامیہ کو احسن طریقے سے نکال پائے ہیں ۔ حالیہ بحران پر آسانی سے عبور حاصل کریں گے ۔

انہوں نے رھبر معظم حضرت آیت اللہ خامنہ ای اور دنیا جہان کے مزاحمت کاروں کو مخاطب ہوکر یقین دلایا کہ ملت پاکستان مشکل کے اس گھڑی میں ساتھ ہیں ۔ ولی فقیہ کے ایک اشارے پر لکھوں فرزندان توحید لبیک کہنے کیلئے ہمہ تن تیار بیٹھے ہیں ۔

اس موقع پر صدر ایم ڈبلیوایم کے پی کے علامہ جہانزیب جعفری نے مصائب آل محمدؑ پیش کیئے۔استاد علامہ عابد حسین شاکری نے شہید آیت اللہ رئیسی اور رفقا کے بلندی درجات کی دعا فرمائی ۔ عالم اسلام خصوصاً رھبر معظم علی خامنہ ای مزاحمت کاروں ، مدافعین اور ملت ایران سے تعزیت و تسلیت پیش کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree