خیبرپختونخواہ حکومت ایران عراق جانے والے زائرین کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے، علامہ غضنفر نقوی

17 August 2024

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان)شور کوٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے نزدیک زائرین امام حسین علیہ السلام کی بس کو رات ڈیڑھ بجے حادثہ پیش آیا مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ کے کارکنان اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچے دو شہداء سمیت زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں لے کر آئے ٹراما سنٹر پہنچے تو ڈاکٹر موجود نہیں تھے ایم ایس سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کال تک ریسیو نہیں کی اور نہ ہی زخمیوں کا اطمینان بخش علاج معالجہ ہو سکا ۔

ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین مولانا غضنفر نقوی کے مطابق دو شہداء کی میتیں ہسپتال سے کوٹلی امام حسین علیہ السلام میں لے جانے کیلئے ایمبولینسز فراھم نہیں کی گئیں تگ و دو کے بعد پرائیویٹ ایمبولینسوں پر شہداء کی میتیں کوٹلی امام حسین علیہ السلام لے کر آئے۔

بعد از نماز جنازہ شہداء کی میتیں کوہاٹ لے جانے کے لئے پی ٹی آئی کے فوکل پرسن گلزمان اور ہسپتال انتظامیہ سے ایمبولینسز فراھمی کے درخواست کی جس پر ٹال مٹول کرتے رہے تقریبا ڈیرہ گھنٹہ گزر جائے کے بعد پرائیویٹ ایمبولینسوں پر شہداء کی میتوں کو بغیر سیکیورٹی انکے آبائی گاؤں کوہاٹ روانہ کیا۔

اسکے ساتھ آئے روز ڈسٹرکٹ ڈیرہ اسماعیل خان میں زائرین کو درپیش سیکیورٹی مسائل کبھی زائرین کی گاڑی پر فائرنگ کی جاتی ہے لوتا جاتا ہے اور یہ حادثات ڈیرہ شہر سے زیادہ دور کے نہیں۔

ہم ڈیرہ انتظامیہ ہسپتال انتظامیہ 1122 صوبائی گورنمنٹ کی نا اہلی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔یاد رہے ڈیرہ اسماعیل خان گورنر خیبر پختون خواہ اور وزیر اعلی خیبر پختون خواہ دونوں کا آبائی شہر ہے خدارا زائرین امام حسین علیہ السلام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree