پاراچنار میں انسانی بحران پروفاقی حکومت بشمول خیبرپختونخوا حکومت صرف تماشائی نظر آتی ہے،علامہ غضنفر علی نقوی

21 December 2024

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے پورے ملک میں پارہ چنار سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج آج ڈیرہ اسماعیل خان میں مجلس وحدت مسلمین تحریک تحفظ کوٹلی وقف امام حسین علیہ السلام بعد از نماز جمعہ کوٹلی امام حسین علیہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی ریلی بعد از نماز جمعہ بنوں میں روڈ پہنچی جس میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی بشیر حسین جڑیہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کوٹلی امام حسین علیہ السلام پر ناجائز قابضین سے کوٹلی کو واگزار کرنے پر زور دیا آخر میں مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ کے ضلعی صدر علامہ سید غضنفر علی نقوی نے اپنے خطاب میں پارہ چنار کے مظلوم جو ڈھائی ماہ سے محصور ہیں حکومت سے فوری روڈ کھولنے کا مطالبہ کیا ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پارہ چنار چھ ماہ کے بچے کے منہ میں گولیاں مارنا عورتوں کے زیور اتارنے کے لئے ہاتھ کی انگلیوں کا کاٹنا یہ ان محصور لوگوں پر پے در پے ظلم  بربریت کی المناک داستان ہے جس پر وفاقی حکومت بشمول خیبرپختونخوا حکومت صرف تماشائی نظر آتی ہے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صاحب نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے سپوکس مین بیرسٹر سیف کا میڈیا ٹاک میں یہ کہنا کہ وہاں دوائیاں موجود ہیں اور ساتھ سیف کا یہ کہنا کہ ہم ایک دن میں روڈ بحال کرسکتے ہیں اگر ہماری شرائط مانی جائیں ۔۔۔۔۔جسکا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہ بھیانک اور دردناک محاصرہ پارہ چنار میں ظلم ستم اس سب  کردار میں خیبرپختونخوا حکومت ملوث ہے اور اگر انکی ایماء شامل نہیں ہے تو سیف کی تردید کرے اور فوراً سے سیف کو اپنے عہدے سے بر طرف کرے آخر میں علامہ سید غضنفر علی نقوی نے شہداء کے بلندی درجات زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree