وحدت نیوز(ڈی آئی خان) ڈیرہ اسماعیل خان میں مظلومین پاراچنار سے حمایت اور ان کے راستوں کی بندش کے خلاف احتجاجی ریلی زیر قیادت ڈسٹرکٹ خطیب سید غضنفر علی نقوی صاحب مرکزی جامع مسجد شیعہ المعروف لاٹو فقیر، سید اسد زیدی صاحب مجلس وحدت مسلمین، بشیر حسین جڑیہ تحریک تحفظ کوٹلی امام حسین (ع)، مولانا سید غضنفر نقوی صاحب صدر مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان ، اراکین کمیٹی مرکزی جامع مسجد شیعہ (لاٹو فقیر)، ممبران مجلس وحدت مسلمین اور شیعیان ڈیرہ اسماعیل خان کی بھر پور شرکت۔
اس موقع پر مومنین پاراچنار پر ہوئے ظلم اور 78 روز سے محصور کیئےگئے شیعیان پاراچنار کی حمایت اور انکے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔