مزمل فصیح کی بلاجواز گرفتاری کے بعد علامہ سید معین حسین الحسینی ایم ڈبلیوایم ضلع پاراچنار کے قائم مقام صدر مقرر

01 March 2025

وحدت نیوز(پاراچنار)علامہ سید معین حسین الحسینی کو ایم ڈبلیو ایم پاراچنار کا قائم مقام ضلعی صدر مقرر کر دیا گیا۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ علامہ جہانزیب علی جعفری نے ان کی تقرری کی باقائدہ منظوری دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کے ضلعی صدر اور منتخب تحصیل میئر مزمل حسین فصیح کی بلاجواز اور ظالمانہ گرفتاری اور سنگین جھوٹے اور دہشت گردی کے جعلی مقدمات میں طویل اسیری کے باعث تنظیمی امور کی انجام دہی کیلئے علامہ سید معین حسین الحسینی کو ایم ڈبلیوایم ضلع پاراچنار کا قائم مقام صدر مقرر کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ پاراچنار وہ علاقہ ہے جہاں کہ غیرت مند شیعہ سنی عوام نے بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے مزمل فصیح کو اپنا میئر اور 2024 کے قومی انتخابات میں انجینئر حمید حسین کو ممبر نیشنل اسمبلی منتخب کرکے مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree