دہشتگردی کے بڑھتے واقعات حکومت اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، علامہ عامر شمسی

29 July 2013

amir haider shamsiوحدت نیوز (پشاور)  مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے قائمقام سیکرٹری جنرل علامہ سید عامر حیدر شمسی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کم ہونے کی بجائے روز بروز مزید بڑھ رہی  ہے۔ سانحہ پارا چنار سمیت بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات حکومت اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ پارا چنار سے کراچی تک جہاں دہشتگردی اور قتل و غارت گری ہوتی ہے، اور جہاں بھی بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا جاتا ہے ہم اس کے خلاف ہیں اور اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سانحہ پارا چنار پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کرنا یا پھر اس سے قبل جتنے بھی دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں، ہم نے ہمیشہ اس کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور اٹھاتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ اس دہشتگردی کو فرقہ واریت کا روپ دیکر اور مزید مسائل کھڑے کے جائیں۔ یہ دہشتگردوں کے عزائم ہیں، تاہم ہم ان کے یہ عزام ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب اہلسنت برادران کی قتل و غارت گری کی گئی تو مجلس وحدت مسلمین نے اس وقت بھی آواز اٹھائی اور اگر آئندہ بھی ایسے واقعات پیش آئے تو ہم پھر بھی آواز اٹھایں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات کم ہونے کی بجائے آئے روز بڑھ رہے ہیں، آنے والے دنوں میں جتنے بھی جلسے، جلوس یا تراویح یا دیگر مذہبی پروگرامات ہونگے، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ان پروگرامات کی فول پروف سیکورٹی کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree