وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین سے تعلق رکھنے والے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا اور مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے دہشتگردی کی بدترین کارروائی کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک اسکول پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخوا کے رہنما ارشاد حسین بنگش بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے سانحہ پشاور کے انتہائی دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے بلندی درجات کیلئے دعا کی، اور اسکول کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، انہوں نے شہدا کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور کے بعد دہشتگردوں کیخلاف اس قسم کی کارروائیاں کرنے کی ضرورت ہے کہ ان کا نام و نشان پاکستان سے مٹ جائے، اور وطن عزیز کو دہشتگردی جیسے ناسور سے نجات دلائی جاسکے، انہوں نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن کو ملک کے دیگر حصوں تک وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے آرمی پبلک اسکول میں شہدا کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی۔مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے ممبرصوبائی اسمبلی سیدمحمد رضا نے مزید کہا کہ پچھلے ایک دیڑھ دہائی سے جس طرح پا کستانی عوام کو باالعموم اور ملت تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد کو باالخصوص دہشت گر دی کانشا نہ بنا یا گیا اور ہزاروں لوگو ں کو شہدکیا گیا ہم اس وقت سے ریاستی اداروں اور حکومتوں کو اس بات کی طرف متوجہ کرنے کی کو شش کر رہے ہیں کہ ریا ستی اداروں کی جا نب سے جو پا لیسی اختیا ر کی گئی ہے اور اس کے نتیجے میں جو آگ لگائی جا رہی ہے یہ آگ ایک دن پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیگی لیکن اس وقت ہما ری باتوں کو سنجید گی سے نہیں لیا گیا اور ہمیں لا شوں کے تحفے ملتے رہیں ۔
2012کو کوئٹہ کے آئی ٹی یونیورسٹی کے بس پر حملے میں متعدد طلبا کو شہید اور زخمی کیا گیا جس کے بعد وومن یونیورسٹی کے بس کو نشانہ بنا یا گیا جس میں دو درجن سے زائدطا لبا ت شہید ہوئیں لیکن ملک و قوم کے ان معما روں کے قا تلوں کو گرفتار کرنے کیلئے کبھی سنجیدہ اقدا مات نہیں اٹھا ئے گئے جس کی وجہ سے دہشت گرد اس قدر دلیر ہوگئے کہ آج ملک کے ہر حصے میں سکول کے معصوم بچوں کو اپنی درندگی کا نشانہ بنا رہے ہیں جس میں پشا ور میں رونما ہونے والہ واقعہ انتہا ئی افسوس ناک ہے جس نے ہر انسان کے دل کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور پوری انسا نیت اس سا نحے کے بعد ان معصوم بچوں کے سامنے شرم سار ہے ۔ اب وقت آگیا کہ پورے ملک میں ان سفا ک دہشت گر دوں کے خلاف بھر پو رآپریشن کا آغاز کیا جا ئے اور بلا تفریق ان دہشت گر دوں کا قلع قمع کیا جا ئے تا کہ ملک عزیز میں امن وامان کے خواب کو شرمند ہ تعبیر کیا جا سکے سکول میں موجود م شہداء کے لواحقین سے ملے اور شہداء کیلئے خصو صی دعا کی گئی اور ان کے اہل خا نہ کے سا تھ مکمل ہمدر دی کا اظہا رکیا گیا اور زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یا بی کیلئے بھی دعا کی گئی۔اس موقع محمد رضا اور وفد پر شہداء کے لواحقین کے گھروں میں جاکر تعزیت کی۔