پیغام الٰہی کی تبلیغ انبیاء ؑ و اوصیاء کی ذمہ داری ہے اور علماء پر اسی پیغام کی ترویج کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

02 October 2014

وحدت نیوز(شکارپور) الہدیٰ مرکز تبلیغات کے زیر اہتمام شکارپور میں سفیران مکتب اہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پیغام الٰہی کی تبلیغ انبیاء ؑ و اوصیاء کی ذمہ داری ہے اور علماء پر اسی پیغام کی ترویج کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ خوف خدا اور خشت الٰہی، مبلغین کے لئے ضروری ہے اور یہ کہ انہیں خدا کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرنا چاہئے۔ عذاب خدا اور خدا کی گرفت سے خود کو محفوظ سمجھنا گناہ کبیرہ ہے، جس کے لئے دردناک عذاب کا وعدہ ہے۔ خوف خدا اور خدا کی رحمت کی امید یعنی خوف اور امید انسان کے ایمان کے بڑھنے سے دونوں بڑھتے چلے جاتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ دعا، مناجات اور خدا کی بارگاہ میں راز و نیاز ہرانسان کے لئے ضروری ہے۔ انبیائے کرام ؑ اور آئمہ اطہار ؑ نے ہمیں اسلوب دعا سے روشناس کرایا ہے۔ انہوں نے دعائے عرفہ کے چند اقتباس پیش کرتے ہوئے کہا کہ آداب دعا ، اور دعا کا اسلوب اور روش آئمہ طاہرین ؑ سے حاصل کرنی چاہئے۔ انہوں نے مبلغین سے اپیل کی کہ یوم عرفہ نو ذی الحجہ کے موقعہ پر ہر شہر اور قصبے میں دعائے عرفہ کے اجتماع منعقد کرکے عوام میں دعا اور مناجات کا شعور اجاگر کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree