وحدت نیوز(بلتستان) سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں سید الشہداء امام حسین (ع) کی شان میں گستاخی ، پاکستان بھر میں مساجد ، امام بارگاہوں ، قرآن پاک اورعلم حضرت عباس علیہ السلام کو جلائے جانے اور جلوس عزا اور جلوس میلاد البنی (ص) پر ممکنہ پابندی کے خلاف بلتستان میں بھی ہزاروں کی تعدا د میں عاشقان امام حسین (ع)نےعظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا، مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر منعقدہ یومِ عظمتِ نواسہ رسول (ص) کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی، علامہ مظاہر موسوی، فدا حسین و دیگر نے خطاب کیا،جبکہ ہزاروں مظاہرین نے شرکت کی۔ شرکائےاحتجاج نے پنجاب حکومت اور تکفیری دہشت گردو ں کے خلاف شدید نعرے بازی کی جب کے مقررین نے سانحہ راولپنڈی کے تحقیقاتی کمیشن پر تحفظات کااظہار کر تے ہو ئے اسے مسترد کر دیا ، رہنمائوں کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ جب تک تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ ہے حق و سچ قوم کے سامنے نہیں آسکے گا، وفاقی حکومت جلد ازجلد اصل حقائق عوام کے سامنے لائے اور جلوس عزا اور جلوس میلاد البنی (ص)کے خلاف کسی بھی سازش سے باز رہے ۔