وحدت نیوز(دبئی) دبئی میں جڑی بوٹیوں اور ہربل میڈیسن کے سب سے بڑے ایکسپورٹر اور امپورٹر مصطفیٰ ہیمانی سے وزیر زراعت گلگت بلتستان و صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم محمد کاظم میثم نے سیکرٹری ایگریکلچر جی بی خادم حسین سلیم سمیت وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں ہیمانی ہربل کمپنی کے آنر نے اپنی تمام مصنوعات کے بارے میں بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ 80 سے زیادہ ممالک میں ہیمانی کی مصنوعات برآمد کی جاتی ہے اور مجموعی طور دوسو کے قریب ہربل میڈیسن اور آئلز کی مصنوعات بنائی جا رہی ہے جس کے لیے دنیا بھر سے مختلف جڑی بوٹیاں درآمد کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں موجود دنیا کی نایاب اور طبی اہمیت کے حامل بے تحاشا ہربل پلانٹس کے بارے میں آگاہی دینے اور جی بی کی حکومت ان جڑی بوٹیوں کو عالمی مارکیٹ تک پہنچانے کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور اس سلسلے میں ہیمانی گروپ آف انڈسٹریز ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں وافر مقدار میں جڑی بیوٹیوں اور دیگر طبی اہمیت کے حامل فروٹس کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی اور اس بات پر یقین دہائی کرائی کہ جی بی میں موجود میڈسنل پلانٹس کی فوری سروے کے بعد اسکی عرب امارات میں درآمد کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔