غریب ملازمین کیساتھ ناانصافی قابل مذمت ہے، ایم ڈبلیو ایم گلگت

09 October 2013

وحدت نیوز(گلگت)  ملک عزیز پاکستان پر مسلط نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسوں کے نتیجے میں منہگائی کا جن بےقابو ہوتا جا رہا ہے اس بڑھتی ہوئی منہگائی نے غریبوں کی کمر توڑ دی ہے بالخصوص پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں حکومت کی طرف سے حالیہ اضافہ انتہائی تشویشناک ہے۔ پاکستان کے ۱۸ کروڑ عوام ایک طرف دہشت گردی کے نشانے پر ہیں تو دوسری طرف حکومت منگائی کے ذریعے غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے میں مصروف ہے۔ حکومت اپنی شاہ خرچیوں پر کنٹرول کرنے کی بجائے ان کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کے سیکرٹری جنزل شیخ بلال حسین سمائری نے ایک اہم اجلاس میں خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت سے قوم کی بڑی توقعات وابستہ تھیں مگر اس حکومت کے ابتدائی ۱۰۰ دنوں میں ہی قوم کا بھرکس نکالا گیا لوگوں کو اتنے فاقے پڑے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو سربازار بیچنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جہاں لوگوں کی جان و مال کی حفاظت میں بری طرح ناکام ہوئی ہے وہاں  بجلی، پیڑول اور دیگر اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے لوگون کا معاشی قتل کر رہی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے غریب ملازمین کے ساتھ ناانصافیاں قابل مذمت ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree