ایم ڈبلیوایم کی جانب سے دربار سہیلی سرکار پر عظیم الشان میلاد کانفرنس کا انعقاد، سنی شیعہ اتحاد کا عظیم مظاہرہ

25 January 2014

وحدت نیوز(مظفر آباد) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام عظیم الشان میلاد مصطفی ؐ کانفرنس ،نائب سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ محمد امین شہیدی ، سنی اتحاد کونسل کے چےئرمین صاحبزادہ حامد رضاکی خصوصی شرکت ، آزادکشمیر بھر کے شیعہ سنی عاشقانِ مصطفی ؐکا ٹھاٹھیں مارتا سمندر دربار عالیہ سہیلی سرکار پر امڑ آیا۔ آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام مکاتب فکر علماء وعوام یکجاء، نمازِ ظہر شیعہ،سنیمسلمانوں سمیت تمام مکاتب فکر کے علماء و عوام نے مولانا فضل دین نظامی چشتی خطیب جامع مسجد دربار عالیہ سہیلی سرکار کی امامت میں با جماعت ادا کرکے اتحاد و وحدت کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔پنڈال لبیک یا رسول ؐاللہ لیبک یا حسین ؑ کے اشعار گونجتے رہے۔شرکاء کی کثیر تعداد موجود رہی، قافلوں کی صورت ہٹیاں بالا، نیلم ، باغ میرپور اور مظفرآباد کے ملحقہ علاقوں سے بڑی تعداد میں عاشکان مصطفیؐ نے شرکت کی۔مہمانوں کا پنڈال میں آمد پرتپاک استقبال کیا گیا۔شیعہ سنی علماء اکرام نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر عملی وحدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ پیغام کہ شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔دربار سہیلی سرکار کے اطراف و پنڈال کو انتہائی خوبصورت اندان میں سجایا گیا تھا۔ ہر طرف رنگ برنگ جھنڈیاں، استقبالی بینرز سبز پرچم اور مجلس وحدت مسلمین کے جھنڈے آویزاں تھے۔سیکورٹی اتنظامات وحدت سکاؤٹس، امامیہ سکاؤٹس نے سراانجام دی۔ جبکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اراکین بھی ڈیوٹیوں پر مامور تھے۔میڈیاکے نمائندے مختلف اینگز سے میلادِ مصطفی کانفرنس کی کوریج میں مصروف تھے۔عظیم الشان میلاد مصطفی ؐ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کے علاوہ، ریاستی سماجی و سیاسی شخصیات، حکومتی نمائندے، سول سوسائٹی، تاجر، ڈاکٹرز ،انجینرز ،وکلاء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔

 


سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین علامہ صاحبزادہ حامد رضا نے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان میلاد کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہامظفرآباد میں شیعہ سنی اتحاد مثالی اور خطہ کشمیر دہشتگردی کی لعنت سے پاک ہے،میں توقع رکھتا ہوں کہ یہاں کے تمام مکاتب فکر کے علماء ومقتدرشخصیات یہاں اتحاد و وحدت امن وبھائی چارے عملی جدوجہد جاری رکھیں گے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول ؐ کو رحمت بنا کر بھیجااپکا پیغام کسی ایک مکتب،کسی مسلک کسی گروہ یا ذات تک مخصوص نہیں بلکہ تمام انسانیت کیلئے ہے۔لہذاتمام وہ مسلمان جو نبی اکرمؐپرغیر متزلزل ایمان رکھتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ عشق مصطفی ؐ کے جذبے سے سرشار ہو کر تعلیمات نبوی ؐ پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ پیغمبر کی ذات وہ ذات ہے جس پر اللہ تبارک و تعالیٰ اور اسکے فرشتے درود بھیجتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ نے ہم سب مسلمانوں حضرت محمد ؐ اور انکی اہل بیت پر درود و سلام بھیجنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے اندر عادلانہ نظام کے قیام کی جدوجہد کرتے ہیں،ہم سنی شیعہ مسلمان اپنے اپنے عقیدے پر باقی رہتے ہوئے ،دوسرے کے عقائد کو چھیڑے بغیر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی جدوجہد کررہے ہیں،اس جدوجہد میں سنیٹر سید فیصل رضا عابدی، مجلس وحدت مسلمین کے قائد جناب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی خصوصی شفقت وسرپرستی حاصل ہے۔مجلس وحدت مسلمین نے آزادکشمیر نے جن کاوشوں اور کوششوں کا آغاز کیامیں یہ امید کرتا ہوں کہ یہ کاوشیں ثمر آور ثابت ہونگی اور آزادکشمیر کا خطہ کے مثالی امن و بھائے چارے کو مذید فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اس بات پر افسوس ہوتا ہے کہ پاکستانی قانون کے مطابق قلعدم تنظیموں کا نعرہ ، جھنڈا ،بنک اکاؤنٹ یا انکے عہدیداران کا کسی دوسرے نام سے تنظیمی تشکل قائم کرنا کسی طور پر بھی اس کی جوازیت موجود نہیں، لیکن حکمران آنکھیں بند کرکے سوئے ہوئے ہیں۔ملک کے اند ر قلعدم جماعتیں ٹارگٹ کلنگ کررہی ہیں،دہشتگردی کررہی ہیں،تعلیمی ادارے، ہسپتال، عبادتگاہیں،معصوم شہری اور پاکستان فوج کوئی بھی درندگی سے محفوظ نہیں۔مستونگ کا واقع انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، سنی اتحاد کونسل پاکستان ، متاثرین مستونگ اور مجلس وحدت مسلمین سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کے ایوانوں میں لبیک یارسول اللہ کا نعرہ لگانے والے عاشق رسول ہونگے، اتحاد و وحدت کا سفر جاری رہے گا۔پاکستان کو سیکولر سٹیٹ کہنے والے غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔پاکستان لا الہ الاللہ کے نام پر بنا ہے، اور لا الہ الاللہ پہنچانے والے محمد رسول اللہ کا میلاد بھی منایا جائے گا۔اور انکی شریعت کوبچانے والے سید الشہداء سیدنا امام حسینؓ کی مجالس و عزاداری کو بھی بپا کرنا ہے۔

 


میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئی مفتی کفایت حسین نقوی، صاحبزادہ سلیم چشتی، شبیر حسین بخاری،قاضی ابراہیم چشتی،علامہ اسحاق نقوی، مفتی عمار سعید رضوی،علامہ احمد علی سعیدی،علامہ طالب حسین ہمدانی، میجر (ر)بشیر حسین کاظمی،ڈویژنل صدر آئی ایس او وقار کاظمی اور دیگر نے کہا کہ مظفرآباد کی سر زمین اولیا اللہ کی سرزمین ہے،اولیااللہ نے تعلیمات رسالتِ ماآب ؐ کی روشنی میں امن و بھائی چارے کادرس دیا،مجلس وحدت مسلمین تاریخی میلادِ مصطفی ؐ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد کی مستحق ہے،انشااللہ ہماری یہ ہمیشہ کوشش رہے گی کہ کسی بھی قیمت پر خطہ کا من پامال نہ ہونے پائے،تمام مذہبی جماعتیں ادارے اور تنظیمیں اتحاد امت کیلئے کوئی بھی قدم اٹھائیں ہم مکمل حمایت و تعاون کریں گے۔ اللہ ہمارے اتحاد کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔

 

مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام عظیم الشان میلاد کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء و زعماء وثناخواں نے شرکت کی، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ محمد امین شہیدی، سنی اتحاد کونسل کے چےئرمین دائی اتحاد امت علامہ صاحبزادہ حامد رضا،ممتاز مذہبی سکالرمفتی کفایت حسین نقوی ، دائی اتحاد بین المسلمین سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ سید تصور نقوی الجوادی، صدارتی مشیر راجہ ساجد خان، میڈیا ایڈوئزر وزیراعظم آزادکشمیر شوکت جاوید میر، سٹاف آفیسر وزیراعظم آزادکشمیر قلب عباس جعفری،پیر آف مانگڑ شریف مفتی عمار سعید رضوی،صدر مرکزی سیرت کمیٹی مظفرآباد صاحبزادہ محمد سلیم چشتی،سیرت کمیٹی ضلع ہٹیاں بالا کے صدر پروفیسر قاضی ابرہیم،ممبر شوریٰ عالیٰ جماعت اہل سنت پاکستان علامہ سید محمد اسحاق نقوی، چےئرمین جعفریہ سپریم کونسل سید شبیر حسین بخاری، صدر انجمن جعفریہ مظفرآباد سید بشیر حسین کاظمی،حسینی فاؤنڈیشن کے چےئرمین احمد علی سعیدی،خطیب جامع مسجد دربار عالیہ سہیلی سرکار فضل دین چشتی نظامی،محکمہ امور دنیہ کے مفتی شیخ فرید،معروف مصنف مفتی نذاکت حسین کاظمی،مولانا عنایت اللہ شاہ ، علامہ شیخ قاسم امینی، علامہ طالب حسین ہمدانی،علامہ رضا صادقی، سید عبدالرحمٰن کاظمی،علامہ یاسر عباس سبزواری، علامہ جواد الحسن سبز واری،علامہ سید حمید حسین شاہ نقوی،سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین سید تصور عباس موسوی،سابق امیدوار اسمبلی سید شجاعت کاظمی،ریٹائرڈ ڈی ایس پی سید نذیر حسین نقوی، صدر آل عمران ٹرسٹ علامہ ممتاز علی حسینی، مولانا سید مجاہد حسین کاظمی،مولانا سید زاہد کاظمی،حافظ اشتیاق حسین کاظمی،شبر عباس کیانی،علی رضا، فیضان شیخ ،علمدار مہدی،حسن شیبا نقوی ایڈوکیٹ، محسن رضا ایڈوکیٹ،وقار کاظمی ایڈوکیٹ، سید ظہور حسین نقوی، سید عبادت کاظمی، ناظم آئی او اشتیاق بخاری سمیت مختلف درباروں کے سجادہ نشین، ماتمی سنگتوں کے اراکین، سیرت کمیٹیوں کے عہدیداران ، تمام شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افراد نے خصوصی شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree