وحدت نیوز(آزاد جموں کشمیر) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر نے اپنے اعلان کے مطابق ہفتہ وحدت کے ابتدائی ایام کو بھرپور طریقے سے منایا، 17ربیع الاول تک یوں ہی منائے جائیں گے، پروگرامات و ریلیوں کی قیادت ریاستی سیکرٹری جنرل علا مہ سید تصور حسین نقوی الجوادی ، ضلع مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل مولانا طالب ہمدانی، سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی، میرپور سے سیکرٹری جنرل سید محمد رضا شاہ بخاری ،دیگر اضلاع کے سیکرٹری جنرل صاحبان کوٹلی سے سید طاہر بخاری ، باغ سے سید عبادت علی کاظمی، ہٹیاں سے سید ظہور نقوی ، نیلم سے سید ظاہر علی نقوی و سید غفور کاظمی نے اپنے اپنے اضلاع میں کی۔11ربیع الاول سیرت کمیٹی ہٹیاں بالا و مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ریلی کی قیادت سیرت کمیٹی کے صدر قاضی ابراہیم چشتی و ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیرکے سربراہ علامہ تصور جوادی نے کی، ریلی جب گڑھی دوپٹہ پہنچی تو ایم ڈبلیو ایم گڑھی دوپٹہ نے شاندار استقبال کیا، استقبالیے کی قیادت سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی و حاجی سید قربان شاہ نے کی، ایم ڈبلیو ایم ہٹیاں بالا کے زیر اہتمام کچھا سیداں کے مقام پر شاندار استقبال کیا، مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر ہٹیاں بالا کے سیکرٹری جنرل سید ظہور نقوی نے استقبالیے کی قیادت کی، ریلی کے چکوٹھی پہنچنے پر عوام علاقہ نے شاندار استقبال کیا ، قیادت کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، بعد ازاں میلاد جلسہ کا انعقاد کیاگیا، جس سے علامہ تصور جوادی و قاضی ابراہیم چشتی کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ 12ربیع الاول کومرکزی سیکٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سے ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت علامہ تصور جوادی، سید قلب عباس جعفری،اشتیاق سبزواری اور دیگر نے کی، گوجربانڈی تا چناری میلاد ریلی میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے شرکت کی، وفد میں ذیشان کاظمی، واجد ہمدانی اور دیگر شامل تھے۔