وحدت نیوز(قم) پاکستانی زائرین کے ویزا کے مسائل کے حل میں تعاون پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کا شکریہ،گذشتہ روز مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عراقی وزیر اعظم کو خط لکھا اور اس میں زائرین کو ویزا کے حصول میں مشکلات اور ان کے حل کے لیے عراقی وزیراعظم سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا تھا،عراقی وزیراعظم کے دفتر سے مجلس وحدت مسلمین کو موصول پیغام کے مطابق آج عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں،مجلس وحدت مسلمین کے خارجہ امور کے سیکرٹری ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے حیدر العبادی کے فوری نوٹس اور ویزا مشکل کے حل کے لیے اقدامات کا خیر مقدم کیا اور اس پر ڈاکٹر حیدر العبادی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے زائرین کی مشکلات کے حل میں تعاون کو بہترین تعاون قرار دیا۔