مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سانحہ مچھ اور شہدائے مقاومت کی یاد میں تقریب کا انعقاد

13 January 2021

وحدت نیوز(مشہد)مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے زیراہتمام موسسہ شہید عارف الحسینی (دفتر ایم ڈبلیو ایم) میں شہدائے مقاومت و شہدائے سانحہ مچھ کی یاد میں تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں مشہد مقدس کے معروف شعرائے کرام نے سردار اسلام شہید قاسم سلیمانی و شہید ابو مہدی مہندس کو اپنے اپنے کلام سے نذرانہ عقیدت پیش کیا، پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت رضا حیدر طوسی نے حاصل کی، مشہور شاعر استاد سید سجاد اطہر کاظمی نے شہید سردار سلیمانی اور ابو مھدی المہندس پر اپنا تازہ کلام پڑھا اور حاضرین کو متاثر کیا، ذاکر تقی حیدر نے اپنی خوبصورت آواز کے ساتھ حاضرین کے دلوں کو گرمایا۔ مشہد کے ہردلعزیز شاعر علی اصغر مشہدی نے اپنے مخصوص انداز میں خوب داد تحسین حاصل کی، قمر عباس کشمیری اور ذاکر اسدی نے اپنی سوز بھری آواز میں شہداء کے ترانے پڑھے۔

پروگرام کے مہمان اور خطیب جامعہ المصطفےٰ شعبہ مشھد مقدس کے معاون آموزش حجت الاسلام والمسلمین حاج آقای عصار زادہ تھے۔ انہوں نے شھید سردار سلیمانی کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شہید ابو مھدی المھندس کے خداوند کریم پر محکم ایمان اور ان کی شجاعت و بصیرت پر بھی گفتگو کی۔ حجت الاسلام عصار زادہ نے پاکستان میں حالیہ شیعہ نسل کشی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور شھداء کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ شیعیان پاکستان آپس میں اتحاد و محبت کے ساتھ تمام چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کے آپس کے اتحاد سے بے حد خائف ہیں اور مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان کرنے کے لئے نت نئے حربے استعمال کرتے ہیں۔ اسلام و پاکستان کے لئے دعائیہ کلمات حجت الاسلام عارف حسین تھہیم نے ادا کئے۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشھد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام آقائے عقیل حسین خان نے تمام مہمانوں کا پروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں شیعہ علماء کونسل شعبہ مشہد کے نمائندہ وفد نے خصوصی شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree