مرکزی سیکریٹری امور خارجہ ایم ڈبلیوایم علامہ شفقت شیرازی کی عراق کے اہم پارلیمانی اتحاد الحکمتہ کے سربراہ علامہ سید عمارالحکیم سے ملاقات

28 May 2021

وحدت نیوز(نجف اشرف)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے عراق کے اہم پارلیمانی اتحاد الحکمتہ اور الحکیم انسٹیٹیوٹ کے سربراہ حجت الاسلام عمار الحکیم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان دوطرفہ دلچسپی کے امورپر بات چیت ہوئی۔ علامہ شفقت شیرازی نے پاکستان کے عوام کی عراقی قوم سے دیرینہ وابستگی اور مقامات مقدسہ سے بے پناہ عقیدت کا بھی ذکر کیا۔ پاکستانی قوم اور ایم ڈبلیو ایم کی  قیادت کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا گیا اور کہا گیاکہ پاکستانی قوم اور سیاسی و مذہبی قیادت عراق میں پائیدار امن و ترقی کی خواہاں ہے۔

 انہوں نے اس حوالے سے پاکستان میں موجود معاشی، ثقافتی اور سماجی مواقع کی نشاندہی کی۔ عمار الحکیم نے پاکستانی قوم اور خصوصا ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں دونوں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے درمیان دوطرفہ روابط اور تعلقات کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ یہاں کی سیاسی و مذہبی قیادت ہمیشہ عالم اسلام کے ساتھ کھڑی نظر آئی ۔ پاکستانی قوم کا یہ جذبہ لائق ستائش ہے ۔انہوں نے کہا عراق اس وقت ایک اہم دور سے گزر رہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے اور عراق سیاسی و معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ مسلمان ممالک کے عوام اور حکومتوں کے تعاون سے عراق بہت جلد امت مسلمہ میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر لے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree