وحدت نیوز(بغداد)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے عراق کی مقبول اور قدیم سیاسی جماعت مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام ھمام حمودی سے ملاقات کی۔ شفقت شیرازی نے پاکستانی قوم اور مذہبی و سیاسی قیادت خصوصاً ایم ڈبلیوایم کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور عراق کے سیاسی استحکام کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔ھمام حمودی نے پاکستانی قوم اور ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دوطرفہ جماعتی تعلقات اور روابط پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ کو بین الاقوامی سطح پر درپیش مسائل میں پاکستان ایک برادر اسلامی ملک ہونے کے ناطے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے اور نمایاں کردار ادا کیا۔ عراقی سیاسی و مذہبی قیادت پاکستانی عوام اور قیادت کو برادرانہ نظر سے دیکھتی ہے اور ہمیشہ سے قربت کی خواہاں ہے۔