وحدت نیوز(قم) مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کے سربراہ جناب علامہ ڈاکٹر ھمام حمودی نے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی درخواست پر عراقی وزیراعظم کے دفتر اور وزیر داخلہ سے رابطہ کیا اور پاکستانی زائرین جو اس وقت شملچہ بارڈر پر موجود ہیں انہیں عراق میں انٹری کی اجازت فراہم کردی گئی ہے۔یاد رہے ایم ڈبلیو ایم کی قیادت زائرین کرام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے کئی دن سے مسلسل کوششیں کررہی ہے۔
مجلس اعلیٰ اسلامی کے سربراہ کے خصوصی نمائندے نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ سید شفقت شیرازی سے رابطہ کرکے انہیں بارڈر پر پھنسے پاکستانی زائرین کے لیے بارڈر کھلنے اور دیگر پاکستانی زائرین کے لیے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا جس پر ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے ڈاکٹر ھمام حمودی کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی زائرین کی مشکلات کے حل کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔