ایم ڈبلیوایم قم کے مسئولین کی شہید نذرعباس کے لواحقین سے تعزیت

26 April 2014

وحدت نیوز(قم المقدسہ) ایم ڈبلیوایم قم کے مسئولین نے قم میں شہید نذرعباس کے ماموں مولانا فرحت علی حیدری سے ملاقات کی اور انکو تسلیت و تعزیت پیش کی۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل قم حجت الاسلام سید میثم عباس ہمدانی اور معاون امور فرھنگی حجت الاسلام سید مختار احمد کلیم دیگر طلاب کے ہمراہ مولانا فرحت علی حیدری کے گھر گئے اور حال ہی میں ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے  نذر عباس کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل قم نے کہا کہ ہم شہید کے لواحقین کیلئے صبر کی دعا کرتے ہیں اور امید ہے کہ شہید ہماری شفاعت کا باعث بنیں گے۔ آپ نے مزید کہا کہ آج حکومت کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا نتیجہ ملت تشیع اور پاکستان کے مظلوم عوام دیکھ رہے ہیں، درحقیقت حکومت مذاکرات کی آڑ میں طالبان اور دہشتگرد قوتوں کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع دے رہی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے تشیع کی مظلومیت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ اس علاقے کے تشیع نہ جیل میں امان پاتے ہیں اور نہ ہی اپنے گھروں میں۔ ملک دشمن قوتیں ملک کو داخلی جنگ کی طرف لے جانا چاہتی ہیں اور اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے اور ملک میں موجود امن عامہ کے ذمہ دار اب بھی خاموش رہے تو خدانخواستہ ملک کو ایسا نقصان پہنچے گا جس کی تلافی ناممکن ہو گی۔ اس موقع پر حجت االاسلام و المسلمین مختار احمد کلیم معاون امور فرھنگی ام ڈبلیو ام قم نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ڈیرہ اسماعیل خان سے اغوا ہونے والے جوان محرم علی کی آزادی کے لئے مناسب اقدام کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree