وحدت نیوز (قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم المقدسہ کا اجلاس سیکرٹری جنرل علامہ غلام محمد فخرالدین کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قم المقدسہ کے علمائےکرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین قم المقدسہ کی کابینہ کا اعلان کیا گیا۔ نئی کابینہ میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا حسن مہدی کاظمی اور مولانا حسن باقری، مسئول معاونت تعلیم و تربیت مولانا سجاد حسین آہیر، مسئول معاونت سیاسی مولانا شبیر سعیدی، مسئول معاونت میڈیا مولانا میثم عباس ہمدانی، مسئول معاونت تنظیم سازی مولانا عادل علوی، مسئول معاونت اجتماعی مولانا ذوالفقار حسین حیدری، مسئول معاونت فرہنگی مولانا میرزا حسن شیرازی اور مسئول معاونت مالیات و آفس مولانا اسد عباس آہیر شامل ہیں۔