وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور شعبہ خواتین کی جانب سے بھاٹی گیٹ کے مقام پر از سر نو یونٹ قائم کیا گیا۔محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم لاہور شعبہ خواتین نے اراکین سے حلف لیا ۔ محترمہ صائمہ کو یونٹ سیکرٹری جنرل اور محترمہ عشرت کو یونٹ ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا ۔اس موقع پر محترمہ عظمی نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم لاہور شعبہ خواتین بھی موجود تھیں ۔
محترمہ حنا تقوی اور محترمہ عظمی نقوی نے یونٹ ممبران کو تنظیم کے منشور سے آگاہ کرتے ہوئے امام وقت کے ظہور کی راہیں ہموار کرنے کے لئے خواتین کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔محترمہ حنا تقوی نے موجود حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت وقت سے گمشدہ افراد کے اہلخانہ کے جائز مطالبات پورا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔گمشدگان کی بازیابی کے لئے کوششوں کو تیز کیا جائے۔
محترمہ حنا تقوی نے داتا دربار لاہور کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی ریاست اور افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ملک خداداد پاکستان کی حفاظت اور اسلام دشمنوں کو نیست و نابود کرنے کے لئے کے لئے یہ قوم ہر محاذ پر متحد ہوکر مقابلہ کرے گی۔تقریب کے اختتام پر محترمہ نجبہ سیکرٹری تربیت ایم ڈبلیو ایم لاہور شعبہ خواتین نے درس دیا۔سوالات و جوابات سیشن کا انعقاد بھی کیا گیا ۔یونٹ کی جانب سے صحیح جوابات دینے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔