وحدت نیوز(گلگت )مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنماوں نے گلگت کے علاقے جلال آباد کا دورہ کیا اور مقامی خواتین سے ملاقات کی اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد نے خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر میں ہمیں ملکی اور علاقائی صورتحال سے با خبر رہتے ہوے سیاسی میدان میں قدم رکھنا ھے۔
انھوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی نظریں اس وقت گلگت بلتستان کے الیکشن پر ہیں جو کبھی اس خطے کی ترقی اور فلاح کے خواہاں نہیں رہے ان کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین دشمن کے مقابلے میں ایک ایسا مضبوط پلیٹ فارم ھے جو ان سیاسی چالوں کا مقابلہ کرتے ہوۓ اس خطے کی عوام کو ان کے حقوق دلوانے کا عزم کیے ہوئے ہے ۔
سیکرٹری جنرل گلگت محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ اس بات میں کوئ دو راے نہیں کہ گلگت بلتستان کے مسائل کو اگر کسی لیڈر نے سنجیدہ لیا ھے تو وہ قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظ اللہ ہیں جنھوں نے ہر مشکل گھڑی میں اس خطے کے لوگوں کے لیے آواز بلند کی یہ ان کی دور اندیش اور با بصیرت قیادت کا ہی نتیجہ ہے کہ آج گلگت بلتستان کو صوبائ حقوق دیے جانے کی بات کی جارہی ہے ۔
اس موقع پر محترمہ بی بی سلیمی سابقہ رکن اسمبلی جی بی نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست کا محور ہمارا دین ہے اور ہماری سیاست میں امیر غریب سب برابر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو اپنے منشور پر من و عن عمل پیرا ہے لھذا ایسی جماعت جو درد دل رکھنے والے افراد پرمشتمل ہے جو حقیقتاً عوام کی آواز ہے مظلومین کی طاقت ہے ، سیاست علوی پر یقین رکھتی ہے اسکا ساتھ دے کر مضبوط طاقت بنیں تاکہ آپ کے حقوق پاوں تلے روندے نہ جائیں۔