اسرائیل کی حمایت میں باتیں کرنے والے پاکستان سے مخلص نہیں یہ ملک میں انتشار اور بد امنی چاہتے ہیں ،محترمہ فرحانہ گلزیب

30 November 2020

وحدت نیوز ( فیصل آباد ) اسرائیل کی حمایت میں باتیں کرنے والے پاکستان سے مخلص نہیں یہ ملک میں انتشار اور بد امنی چاہتے ہیں ۔ جو ممالک اسرائیل کو تسلیم کر چکے ہیں وہ اپنی بربادی کے منتظر رہیں عرب ممالک اسرائیل کو مزید مضبوط کر رہے ہیں اور یہ فلسطینیوں کے ساتھ غداری ہے۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ فرحانہ گلزیب نے آئی ایس او طالبات فیصل آباد ڈویژن کی جانب سے منعقدہ حمایت مظلومین جہاں و آذادی القدس کنونشن میں خطاب کرتے ہوے کیا۔

 انہوں نے کہا ہماری تاریخ میں ظالم کی حمایت کبھی شامل نہیں رہی اور ہم مرتے دم تک مظلومین کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے انہوں نے کہا قبلہ اول کی آذادی امت مسلمہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے بد قسمتی سے نام نہاد اسلامی ممالک نے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور فسلطینی عوام پر انسانیت سوز مظالم پر اپنے لب سی کر ذلت کا طوق اپنے گلے میں ڈال رکھا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree