وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی سربراہی میں امور فلاح و بہبود کے حوالے سے جوہر ٹاؤن لاہور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی اور ضلعی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ عالیہ رضوی کے علاوہ محترمہ عندلیب آغا اور محترمہ صبا کاظمی نے بھی شرکت کی ۔
میٹنگ میں 9 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال ہوا ایجنڈے میں دور حاضر کی مالی مشکلات کے پیش نظر خواتین اپنی روزمرہ کی ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لیے کس طرح گھر بیٹھے اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے روزگار حاصل کر سکتی ہیں پر تبادلہ خیال کیا گیا باہمی مشاورت کے بعد ایک ماہ کا لائحہ عمل "خود مختار خاتون" کے عنوان سے طے کیا گیا جس میں طے شدہ مقاصد کے حصول کے لیے سیمینارز کا انعقاد ، کچن کارڈنینگ اور ہیلتھ کے شعبہ پر کام کیا جائےگا۔