وحدت نیوز(سکردو) بلتستان ڈویژن میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی تنظیم سازی کا تیزی سے آغاز، مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان اسمبلی کی رکن ڈاکٹر کنیز فاطمہ علی ایم ڈبلیوایم بلتستان ڈویژن کی سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئیں ۔بعد ازاں انہوںنے اپنی کابینہ کی اراکین سے حلف لیااور ایم ڈبلیوایم بلتستان ڈویژن کی نامزدڈپٹی سیکریٹری جنرل محترمہ کبریٰ نے سکردو حلقہ 1 اور حلقہ 2 کے 17 یونٹس کی نامزد سیکریٹری جنرلز سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔
نومنتخب سیکریٹری جنرل ورکن جی بی اسمبلی محترمہ ڈاکٹر کنیز فاطمہ نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواہران کے منشور کی محوریت میں اجتماعی جدو جہد کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ انشاء اللہ جی بی اسمبلی میں خواتین حقوق کی بھرپور دفاع کرینگے اور خواتین کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے۔
اس نشست سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی رہنما برادر محمدعلی نے کہا کہ سید بزرگوار آغا علی رضوی کی قیادت میں انشاء اللہ خواہران اپنی تربیت کیساتھ اجتماعی ،معاشرتی حوالے سے رول پلے کرینگی۔
نشست سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزر شعبہ تنظیم سازی مولانا محمدجان حیدری نے کہا کہ انشاء اللہ اپریل تک بلتستان میں خواہران کی سو جبکہ برادران کی ڈیڑھ سے دو سو دستوری یونٹس بنائے جائیں گے اور تمام یونٹس کی تربیت اور معاشرتی رول کے حوالے سے تیاری کرینگے۔انہوں نے کہاکہ مردوں کے شانہ بشانہ معاشرتی تعلیم وتربیت میں خواتین کا کردار نہایت اہم ہیں۔