وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی نائب صدر محترمہ ام البنین نے محترمہ معصومہ صدرکراچی اور محترمہ نایاب نائب صدر کراچی ڈویژن کیساتھ حیدرآباد ڈویژن کا خصوصی دورہ کیا جہاں ضلع حیدر آباد کی نئی ڈویژنل صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز دعائے توسل سے ہوا، جسکے بعد محترمہ ام البنین نے تمام شرکاء سے مختصر خطاب کیا اور الٰہی تنظیمی کے اہداف کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اہداف کی جانب خلوصِ نیت کیساتھ سفر کا آغاز کیا جائے تو الٰہی مقاصد کے حصول میں کامیابی کے صورت میں خداوند متعال بہترین انجام عطا فرماتا ہے۔
اجلاس کے دوران انتخاب کا عمل گزشتہ کابینہ سے ووٹنگ کے ذریعے مکمل کیا گیا، جس میں محترمہ پروین نقوی بطور صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین حیدرآباد منتخب ہوئیں۔ محترمہ اُم البنین نے ان سے حلف لیا اور مبارکباد پیش کی۔دعائے سلامتی امام زمانہ ع کے ساتھ ملک و ملتِ تشیع کی کامیابی و کامرانی کی دعا کیساتھ انتخاب کا عمل اختتام پذیر ہوا۔