وحدت نیوز(اٹک)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کی جنرل سیکرٹری محترمہ نزہت نقوی ،ضلعی سیکرٹری مالیات محترمہ عاصمہ نوید ،یونٹ صدر خواہر نصرت نقوی ،سابقہ مرکزی سیکرٹری مالیات خواہر قرات العین نیز مرکزی رابطہ سیکرٹری محترمہ زینب بنت الہدی نے ضلعی برادران کے ہمراہ ملنگ بستی نوشھرہ کا دورہ کیا اور وہاں سیلاب سے متاثرین خاندانوں سے ہمدردی اور داد رسی کی وفد نے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان جس میں کپڑے ،جوتے،چادریں ،جائے نمازیں ،بچوں کے لیے کھلونے،بسکٹ،نمکو،کھجوریں،پانی کی بوتلیں اور پینسلیں ،ربڑ ،رنگ تقسیم کیے گئے علاوہ ازیں نقد رقم بھی متاثرہ خانوادوں کو دی گئی۔
امدادی سامان کی تقسیم کے لیے سید عقیل عباس اورانکی فیملی نے جو وہیں کے رہائشی تھے نے بھرپور تعاون کیا ۔اس وفد میں میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا جس میں ڈاکٹر عاصف اور انکی دختر ڈاکٹر زہراء عاصف نے مریضوں کا معائنہ کیا آئی ایس او محبین کے یونٹ صدر سید ضامن عباس نےشرکت کی جنھوں نے وہاں ادوایات کی فراہمی میں اپنا مالی تعاون کیا۔