وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اسلام آباد کی جانب سے علی پور کے مقام پر یوم سکینہ سلام اللہ علیھا کا انعقاد کیا گیا مجلس عزا سے جامعہ مدرسہ فاطمیہ کی معلمہ محترمہ رباب کاظمی نے خطاب کیا اور کہا کہ امام حسین علیہ سلام کی تین سالہ بیٹی نے معرکہ حق و باطل میں دین اسلام کے دوام کےلیے بے انتہا ظلم و ستم اوردردناک مصائب جھیلے کربلا میں جہاں مرد و خواتین بوڑھوں اور جوانوں نے بے نظیر و بے مثال کردار پیش کیا وہاں حضرت سکینہ سلام اللہ علیھا اور اطفال آل رسول (ص) نے بھی عظیم جہاد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یوم سکینہ (س) و یوم علی اصغر (ص) منا کر ہم اپنے بچوں کو محمد و آل محمد علیھم السلام کے ان پاک و پاکیزہ بلند مرتبہ بچوں کے کردار سے متعارف کرواتے ہیں تاکہ ان کے ذکر کی بدولت ہماری نسلیں بھی دین اسلام کے راستے پر چلتے ہوے ہر قسم کی قربانی کا جزبہ اپنے اندر پیدا کریں اس موقع پر چھوٹی بچیوں کو مقنے ، چاندی کی بالیاں اور بی بی کے نام کی پٹیاں تقسیم کی گئیں مجلس عزا میں مرکزی آفس سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ بینا شاہ نے بھی شرکت کی۔