شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے اجتماعی ترقی اور خوشحالی کے حصول کیلئےفلسفہ خودی کو بیدار کیا، سیدہ معصومہ نقوی

08 November 2022

وحدت نیوز(لاہور)نو نومبر یوم اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مفکر پاکستان کے فرمودات سے ہمیں اسلام کا حقیقی پیغام سمجھنے میں مدد ملتی ہے، علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے غلامی سے نجات، ترقی اور خوشحالی کے لئے برصغیر کے مسلمانوں میں خودی کو بیدار کیا اقبال کا فلسفہ خودی غلامی کی ہر شکل سے نجات کے لئے نسخہ کیمیا ہے آج بھی درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے علامہ اقبال کے پیغام اور فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان خود کو اقبال کے افکار اور نظریات کے سانچے میں ڈھالیں حکیم الامت  نے برسوں پہلے ان مسائل کی پیشن گوئی کی جن کا آج ہمیں سامنا ہے، فرقہ واریت، انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے علامہ اقبال کی سوچ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال کی فکر سے وابستگی کا تقاضا ہے کہ ہم ان کی سوچ کو نہ صرف سمجھیں بلکہ اس پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں وہ ریاست بنائیں جس کا تصور علامہ نے دیا تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree