وحدت نیوز(لاہور) معروف شیعہ عالم دین و مذہبی رہنما علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں داخلہ پر پابندی کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی، یہ قرارداد مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے جمع کروائی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان معروف شیعہ عالم دین و رہنما سید شہنشاہ نقوی پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں داخلہ پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ علامہ سید شہنشاہ نقوی اہل تشیع اور اہل سنت مسالک میں یکساں مقبول ہیں ۔دونوں مسالک میں ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔ملک پہلے ہی سیاسی عدم استحکام اور احتجاجوں کی زد میں ہے اور معاشی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔
قوم میں بے یقینی اور شدید اضطراب کی سی کیفیت پائی جاتی ہے۔یکطرفہ، غیر منصفانہ اور جانبدارانہ اقدامات ملک کے لئے ایک نیا بحران پیدا کر سکتے ہیں۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ علامہ سید شہنشاہ نقوی پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں داخلے پر لگائی پابندی کو فلفور ہٹایا جائے کیونکہ ملک کسی مزید بحران کی متحمل نہیں ہو سکتا ۔