وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سولجر بازار یونٹ (شعبہ خواتین) ضلع شرقی کراچی کی جانب سے مقابلہ مضمون نویسی ’بی بی زینبؑ کے خطبات کے اہم نکات ‘کے انعامات اور جشن ولادت پیغمبر اکرمؐ کی مختصر تقریب مجلس وحدت مسلمین صوبائی سیکریٹریٹ آفس سولجر بازار میں منعقد کی گئی ۔تقریب میں ایم ڈبلیو ایم کراچی شعبہ خواتین کی رابطہ سیکریٹری خانم سلمیٰ اور ایم ڈبلیو ایم اورنگی ٹائون کی صدر خانم سائرہ نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم سولجر بازار شعبہ خواتین کی اس کوشش کو سراہا ۔
ان کا کہنا تھا کہ اہلیبیتؑ کی سیرت کو مختلف انداز میں معاشرے میں پہنچانے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔پروگرام کی نظارت ایم ڈبلیو ایم سولجر بازار خواتین یونٹ کی صدر خانم سمانہ نوشاد نے کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مقابلہ مضمون نویسی کا مقصد بچیوں میں مضمون نویسی کی صلاحیت کو پروان چڑھانا اور دیئے گئے موضوع کو حصہ لینے والوں تک پہنچانا ہے ۔مقابلہ مضمون نویسی میں ملک بھر کے مختلف شہروں سے اور بیرون ملک سے بھی بچیوں نے حصہ لیا ۔
اس موقع پر حدیث کساء زینب نوشاد ،حمدباری تعالیٰ فضا عادل اور ایشاء،نعت مقبول ام ابیہا،منقبت کومل،کنیز فاطمہ ،زینب نوشاد اور فاطمہ نوشاد نے پیش کیں ۔ماہا فاطمہ نےامام علیؑ کے فضائل بیان کئے۔پروگرام کے اختتام پر مقابلہ مضمون نویسی میں حصہ لینے والی بچیوں کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے۔