وحدت نیوز(لاہور)11 فروری انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا انقلاب اسلامی ایران کی ایک اہم خصوصیت اس کا انقلاب الہی ہونا ہے دین اور علماے دینی کا انقلاب کی رہبری اور ہدایت کرنا ہے۔ دوسرے سارے انقلاب ایک طرح سے دین و مذہب کے مقابلے میں تهے لیکن یہ انقلاب علمائے دین کی ہدایت و رہبری سےآغاز ہوا اور انجام کو پہنچا ہےان میں سرفہرست امام خمینی رح تهے جو بلند ترین دینی منصب یعنی مرجعیت کے حامل تهے۔
انہوں نے کہا یہ انقلاب درحقیقت ایک انتہائی مبارک اور خدائی واقعہ تھا جس نے بیسویں صدی کے آخر میں دنیا کو ہلا کر رکھ دیا اور دنیا بھر کے مسلمانوں اور مستضعفین کے دلوں میں امید کی کرن پیدا کر دی۔ آج اس امید بخش شجرہ طیبہ کی عمر کے تین عشروں سے زائد گزر جانے کے بعد اچھی بات ہے کہ ہم اس کےثمرات کی یادآوری کریں تاکہ اس عظیم نعمت کی قدر کو جانتے ہوئے خداوند متعال کے حضور شکرگزاری کی توفیق حاصل کر سکیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہنا درست نہیں ہوگا کہ انقلاب اسلامی فقط سرزمین ایران تک محدود ہے یہ انقلاب ایرانی نہیں بلکہ اسلامی ہے جس کے سورج کی کرنوں نے دنیا کے تمام حریت پسندوں کو متاثر کیا ہے اور تمام مظلومین کی جدوجہد کو ایک روشن امید دی ہے ۔