جھل مگسی، ایم ڈبلیوایم کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن اور نئے کپڑوں کی تقسیم

28 September 2022

وحدت نیوز(جھل مگسی) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی جانب سے گنداواہ ضلع جھل مگسی میں آغا سھیل اکبر شیرازی صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان ،ضلعی صدر حبیب اللہ ضلعی نائب صدر سید وفا عباس شاہ بخاری ،ضلعی سیکرٹری جنرل گہنور خان نجف اورضلعی سیکرٹری تبلیغات مولانا گلزار حسین کلواڑ نے گنداواہ کے سیلاب وبارش متاثرین میں ایک سو بیگ راشن 200جوڑے کپڑے تقسیم کئے۔

 اس موقع پر آغا سہیل اکبر شیرازی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جھل مگسی سیلاب اور بارشوں سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے کچھ علاقوں میں ابھی تک پانی موجود ہے اس ضلع میں  مزید راشن ودیگر گھریلو اشیاء کی اشد ضرورت ہے تاکہ جو متاثرین رہ گئے ہیں ان میں بھی راشن وغیرہ تقسیم کیا جاسکے اس لیے مخیرین حضرات سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree