وحدت نیوز (سہون شریف) حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ 761 واں عرس مبارک جمعہ 28 جون سے شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں ملک کے دور دراز علاقوں سے عقیدت مندوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔ عرس کے موقع پر لوڈشیڈنگ اور شہر میں ٹریفک بند نہیں ہو سکی ہے۔ زائرین کو آمد و رفت میں سخت دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حضرت لعل شہباز قلندر کے 761 واں عرس مبارک جمعہ سے شروع ہو رہا ہے۔ عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد مزار مبارک پر چادر چڑھا کر کریں گے، جب کہ عرس مبارک کے آخری اور تیسرے روز وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سہون شریف پہنچ کر مزار پر حاضری دیں گے۔