صیہونی انٹیلیجنس کیجانب سے سید حسن نصر اللہ کو قتل کرنیکی سازش کا انکشاف

17 نومبر 2014

وحدت نیوز(بیروت) یورپ کے ایک سکیورٹی آفیسر نے عاشورہ کے دن حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کو جان سے مارنے کی سازش سے پردہ اٹھایا ہے، ڈچ اخبار دی ٹیلی گراف نے مقبوضہ فلسطین میں تعینات یورپ کے ایک سکیورٹی آفیسر کے حوالے سے انکشاف کیا کہ اسرائیل نے عاشور کے دن بیروت میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے جلوس میں شرکت کے موقع پر حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو اپنے ڈرون طیارے کے ذریعے نشانہ بنانے کی سازش تیار کی تھی، لیکن صیہونی انٹیلی جینس کی یہ کارروائی حزب اللہ کے پاس موجود جدید ترین ٹیکنالوجی کی وجہ سے ناکام ہو گئی ہے۔

 

یاد رہے کہ صیہونی انٹیلی جینس ایجنسی موساد کے سپیشل یونٹ "خنجر" نے حزب اللہ کے سربراہ کو قتل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ عام طور پر حزب اللہ کے سربراہ مختلف اجتماعوں میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہی خطاب اور اپنے موقف کا اظہار کرتے ہیں، لیکن پچھلے چند سالوں کی روایت کے مطابق سید حسن نصراللہ دس محرم کو امام حسین علیہ السلام کے شہادت کی مناسبت سے نکالے جانے والے عزادری کے جلوسوں میں سے کسی ایک جلوس میں تھوڑی دیر کیلئے ضرور شرکت کرتے ہیں۔ بعض ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان کی حفاظت پر معمور اسکواڈ ان کی عزاداری میں شرکت کے دورانیئے کو کسی بھی صیہونی جنگی جہاز کے مقبوضہ فلسطین سے اڑ کر جنوبی بیروت تک پہنچنے کے پیریڈ سے چند منٹ کم پر ہی تنظیم کرتا ہے۔

 

ہالینڈ کے اخبار دی ٹیلگراف کی رپورٹ کے مطابق صیہونی انٹیلی جنس اس سال عزاداری کے جلوس میں شرکت کے موقع پر حزب اللہ کے سربراہ ایک کنٹرولڈ اور کم طاقت کے میزائل کے ذریعے تشانہ بنانا چاہتی تھی، تاکہ میڈیا میں ان کے قتل کو بم دھماکہ یا خودکش بمبار کی کارروائی قرار دیا جاسکے اور اسرائیل کو ان کے قتل پر براہ راست ذمہ دار نہ ٹھہرایا جاسکے۔ دی ٹیلگراف کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ فورس ایسے ہیلمٹس سے استفادہ کرتی ہے، جن میں یہ ٹیکنالوجی موجود ہے کہ وہ متعلقہ علاقے میں کسی بھی ڈرون طیارے کی پرواز کے متعلق اطلاعات "جبل شیخ" پر نصب روسی ریڈاروں کے ذریعے دریافت کر سکتے ہیں۔ دی ٹیلگراف کے بقول صیہونی اٹیلی جینس کی یہ سازش بھی حزب اللہ کے پاس موجود اسی ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہی ناکام ہوئی ہے۔ صیہونی حکام کی طرف سے ابھی تک اس خبر پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree