Print this page

سید ناصر عباس شیرازی کے 4 روزہ دورہ جنوبی پنجاب کا ملتان سے آغاز

20 جولائی 2017

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ 4 روزہ جنوبی پنجاب کے دورہ پر ہیں، گذشتہ روز انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم صوبہ جنوبی پنجاب کےسیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، صوبائی سیکرٹری امور سیاسیات انجینئرمہر سخاوت سیال اور دیگرسیاسی وسماجی شخصیات سمیت بار کےعہدیداران اور وکلاء برادری کی بڑی تعداد موجود تھی۔ علاوہ ازیں سید ناصر عباس شیرازی نے سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سرائیکستان عوامی اتحاد کے قائدین سے ملاقات کی اور پھر مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں الگ صوبے کی تحریک اور 10 ستمبر لانگ مارچ کی اصولی حمایت کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کی جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کی آواز پورے ملک میں بلند کریں گے۔ علاوہ ازیں ناصرعباس شیرازی نے سابق صوبائی وزیر اور رکن پنجاب اسمبلی سید ناظم شاہ کی ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں عیادت کی، سید ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ نے سید مطلوب بخاری مرکزی کوارڈینیٹر سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے والد و والدہ اور سیدہ عابدہ بخاری صدر وومن ونگ کے سر اور ساس کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیوایم صوبہ جنوبی پنجاب کےسیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، سیکریٹری امور سیاسیات انجینئرمہر سخاوت سیال بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree