ضلع مظفرگڑھ میں ایم ڈبلیو ایم کے 3 نئے یونٹس قائم

22 جولائی 2017

وحدت نیوز(مظفرگڑھ) اتفاق و وحدت کی فضاء کو فروغ دینا اور اختلافات کو نظر انداز کرنے میں ہی ملک و قوم کی بقا ہے۔ مظفرگڑھ کے علاقہ عباس نگر میں میں تنظیم سازی کے موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علی رضا طوری نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کہیں پر بھی ہو ناقابل معافی ہے۔ کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ آئے روز مظالم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں لیکن انتالیس ملکی اتحاد کو کشمیر میں بھارتی مظالم نظر نہیں آتے، اصل میں میں یہ انتالیس ملکی اتحاد صرف بادشاہتوں کے بچانے کے لئے بنا ہے نہ کہ ملت اسلامیہ کی حفاظت کے لئے۔ دشمن امریکہ و اسرائیل کی شکل میں ہمیں تقسیم در تقسیم کر رہا ہے اور ہمارے نادان دوست امریکہ و اسرائیل کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں۔ اس موقع پر علاقے کے مومنین کی متفقہ اتفاق رائے سے برادرانور علی بک کو یونٹ عباس نگر کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ ضلعی سیکرٹری جنرل علی رضا طوری نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سے عہدے کا حلف لیا جبکہ روہیلانوالی اور بھنڈیوالی میں متفقہ اتفاق رائے سے ماسٹر گلزار حسین صاحب کو یونٹ روہیلانوالی کا، برادرعامر عباس بھٹی کو یونٹ بھنڈیوالی کا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔ نو منتخب سیکرٹری جنرلز سے سیکرٹری تنظیم سازی براد تفسیر خمینی نے حلف لیا۔ آخر میں ملک وقوم کی سلامتی اور شہدائے ملت جعفریہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر ضلعی کابینہ کے اراکین ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید عمران رضا ایڈووکیٹ، تفسیر خمینی، برادر عامر بک، برادر شوکت بک بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree