وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی اپنے دورہ جنوبی پنجاب کے دوران گذشتہ روز ضلع لیہ پہنچے، جہاں انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے شیعہ شہریوں کے اہلخانہ سے ملاقات کی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی اور ضلعی مسئولین ان کے ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں سید ناصر عباس شیرازی نے لیہ بار روم میں وکلاء سے ملاقات کی اور ملکی اور بین الاقوامی حالات کے تناظر میں ان کیساتھ گفتگو کی۔ انہوں نے جامعتہ القائم میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب بھی کیا۔ دورہ کے آخر میں انہوں نے انٹرنیشنل پاور یونین آف جرنلسٹس کے آٖفس میں پریس کانفرنس سے خظاب کیا۔