Print this page

علی پور، رنداں کوٹلہ افغان میں ایم ڈبلیو ایم کا یونٹ قائم، ارشاد حسین سیکرٹری جنرل منتخب

09 اکتوبر 2017

وحدت نیوز (علی پور) مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور کے نو منتخب سیکرٹری جنرل خواجہ قمر عباس نے برادر کامران کے ہمراہ موضع سلطان پور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رنداں کوٹلہ افغان کے مومنین کیساتھ نشست ہوئی اور علاقہ میں ایم ڈبلیو ایم کا باقاعدہ یونٹ بھی قائم کیا گیا۔ اس موقع پر اتفاق رائے سے برادر ارشاد حسین کو یونٹ کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ ضلعی سیکرٹری جنرل خواجہ قمر عباس نے نومنتخب یونٹ سیکرٹری جنرلز سے ان کے عہدے کا حلف لیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree