ایم ڈبلیو ایم ضلع مظفرگڑھ کی شوریٰ کا اجلاس اور تربیتی ورکشاپ، جیل بھرو تحریک کی بھرپور حمایت

09 اکتوبر 2017

وحدت نیوز(مظفرگڑھ ) ملت جعفریہ کے لاپتہ افراد کا اگر کا کوئی جرم ہے تو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی  سید عدیل عباس زیدی نے جامع مسجد چہاردہ معصومینؑ منڈا چوک مظفر گڑھ میں ضلعی شورٰی کے اجلاس اور تربیتی ورکشاپ سے خطاب کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید بھی ہم اور اسیر بھی ہم، یہ کہاں کا انصاف ہے؟ ہمارے اسیران کا اگر کوئی جرم ہے یا کسی کیس میں مطلوب ہیں تو ان پر مقدمات چلائے جائیں۔ اسیران ملت کے گھر والوں کو روزانہ کی بنیاد پر اذئتیں دی جا رہی ہیں۔ بچے اپنے والد، بہنیں اپنے بھایؤں، والدین اپنے بیٹوں کا اور بیویاں اپنے شوہروں کا روز انتظار کرتی ہیں کہ شائد کسی جانب سے کوئی خبر آجائے۔ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد ملت جعفریہ کے لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایا جائے نہیں تو علماء کی جانب سے شروع کی گئی جیل بھرو تحریک انقریب ملک کے طول و عرض میں پھیل جا ئیگی پھر حکومت کے پاس جیلوں میں جگہ نہیں رہے گی۔


ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم جو آج میدان میں کھڑے ہیں اس کا محور خوشنودی خدا وند تعالیٰ ہونی چاہئے نہ کہ کوئی شخصئت یا جماعت۔ اگر ہم نے اپنا محور صرف شخصیت یا جماعت کو بنا دیا تو ہم اپنے مقاصد کبھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔ گزشتہ روز جامع مسجد چہاردہ معصومینؑ منڈا چوک میں ضلعی شورٰی کا اجلاس اور تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں ضلعی کابینہ اور ضلع بھر سے آئے ہوئے یونٹس نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا پہلا حصہ تربیتی ورکشاپ کا تھا، جس سے ضلعی سیکرٹری جنرل علی رضا طوری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمران رضا ایڈووکیٹ اور صوبائی کور کمیٹی  برائے تنظیم سازی کے رکن سید شفقت کاظمی نے خطاب کیا۔ ضلعی شورٰی کے دوسرے سیشن میں یونٹس کے برادران نے اظہار خیال کیا اور درپیش مسائل ضلع کے سامنے رکھے۔ جس پر ضلعی مذاکراتی کمیٹی جلد ازجلد مقامی انتظامیہ سے ملاقات کر کے حل کروائے گی۔ اجلاس سے اختتامی خطاب صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل زیدی نے کیا۔ جس کے بعد ضلعی کابینہ کی میٹنگ بھی ہوئی، اختتامی دعا مولانا عابد فاطمی نے کرائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree