وحدت نیوز(لاہور) ملکی سلامتی کا تقاضا ہے کہ امریکن بلاک کو ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ دیا جائے،امریکہ نے 70 ہزار پاکستانی شہداء کی قربانیوں اور 20 کروڑ عوام کی توہین کی ہے،وقت آگیا ہے انسانیت دشمن امریکہ کو منہ توڑ جواب دیا جائے،امریکہ اور انڈیا پاکستان کی اقتصادی راہداری کے دشمن ہیں،امریکی دھمکی پر 34 ملکی اتحاد کی خاموش لمحہ فکریہ ہے،ن لیگی حکومت قوم کو بتائے راحیل شریف کی سربراہی میں بننے والے اتحاد نے اس مشکل گھڑی میں پاکستان کو نظر انداز کیوں کیا؟اللہ نے وقت سے پہلے اس 34 ملکی اتحاد کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا ،اب بھی وقت ہے کہ مشرق وسطیٰ کے پراکسی وار سے پاکستان کو دور رکھا جائے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و رکن شوریٰ عالی سید اسدعباس نقوی نے ایم ڈبلیو ایم کے سیاسی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی جانب سے مسلسل اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے،ن لیگ کو ملکی سلامتی نہیں آل شریف کی سلامتی عزیز ہے،ن لیگ کبھی بھی الیکشن سے اقتدار میں نہیں آئی انہیں ہمیشہ سے ایک سازش کے تحت قوم پر مسلط کیا گیا،62,63 کو نکال کر آئین پاکستان کو مسخ کرنے نہیں دینگے،ہمیں صادق اور امین حکمران چاہیئے چور لٹیروں کے دن گنے جاچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے ابتدائی رپورٹ میں گلگت بلتستان کی آبادی کو شامل نہ کرکے اکنامک کوریڈور کے گیٹ وے پر بسنے والوں کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے؟گلگت بلتستان کے محب وطن عوام کو نظر انداز کرنے کی پالیسی کو ترک کریں،یہ دنیا کا واحد خطہ ہے جہاں لوگ 70 سال سے پاکستان سے الحاق کی جدو جہد میں مصروف ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree