وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگہی مہم میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناگہانی آفات یا کسی بھی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے زندہ قومیں بہترین لائحہ عمل طے کرتی ہیں۔خوف و ہراس کی فضا پیدا کرکے عوام کو نفسیاتی عوارض کا شکار کرنا دانشمندانہ عمل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورنا وائرس صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری دنیا اس سے متاثر ہے۔تاہم وطن عزیز میں جس خوفناک انداز سے کرونا کی تشہیر کی جا رہی ہے یہ نہ صرف پاکستان کے عوام کی تشویش میں غیر معمولی اضافے کا باعث بن رہی ہے بلکہ دیگر ممالک کو بھی پاکستان سے دور کر دے گی۔انہوں نے کہا معاشی استحکام پائیدار عالمی تعلقات سے مشروط ہے۔ کرونا وائرس پر غیر ضروری آہ بکا ہمیں دنیا بھر میں تنہا کر سکتی ہے۔اس سنگین مسئلے کو سنجیدہ طریقے سے حل کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کرونا کے پھیلاؤ کی رپورٹس کے بعد نہ صرف طبی اشیاءکی مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے بلکہ روزمرہ ضرورت کی عام اشیاءکی عدم دستیابی کی شکایات بھی سننے میں آرہی ہیں۔حکومت کی چاہیے کہ وہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ انتظامی معاملات پر بھی اپنی گرفت ڈھیلی نہ ہونے دے۔ اشیا خورد ونوش کا خود ساختہ بحران حکومت کی بقا کو سنگین خطرات لاحق کر دے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران سے تفتان پہنچنے والے زائرین کے حوالے سے حکومتی اقدامات غیراطمینان بخش ہیں۔ تفتان انتظامیہ کا زائرین کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک ناقابل برداشت ہے۔قرنطینہ کے باوجود زائرین کو تفتان زبردستی روکا جانا سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کا تعلق کسی مذہب یا مسلک سے نہیں۔میڈیا پر کرونا وائرس کو شیعہ زائرین کے ساتھ جوڑ کر یہ تاثر دیا جانا کہ جیسے اس کے پھیلاؤ کا سبب زائرین ہیں ایک نامناسب عمل ہی نہیںقابل مذمت بھی ہے۔پاکستان میں یہ وائرس مختلف ممالک سے آنے والے افراد کے ذریعے آیاہے اور حکومت کے غیر معیاری انتظامات نے اسے پھیلنے کے لیے مواقع فراہم کیے ہیں۔میڈیا پر ایسی خبروں پر پابندی ہونی چاہیے جس کا مقصد عصبیت کا فروغ ہو۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس پوری قوم کا مسئلہ ہے جس کا پوری قوم نے تدبر و بصیرت کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)  نثارعلی فیضی چیئر مین سالانہ مرکزی کنونشن سال ۲۰۱۸ کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،اسلام آباد میںکور کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پہلے تمام اجلاسوں کے فیصلوں کی روشنی میں امورکا جائزہ لیا گیا ۔ اس اجلاس میں تمام اجرائی کمیٹیوں کےمسئولین اور سالانہ مرکزی کنونشن کے ذمہ داران نے بھر شرکت کی ۔ اجلاس میں مرکزی کنونشن کو بہت زیادہ موثر بنانے کے حوالے سے اہم فیصلےبھی کیے گئے ۔کنونشن کی تمام کمیٹیاں بنادی گئی ہیں اور اہم امور ان کے سپرد کردئیے گئے ہیں۔ اس بار عظیم قومی اجتماع کے لئے ایک کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا جس کے سربراہ علامہ اصغر عسکری ،علامہ اقبال بہشتی اور معاونین میں علامہ نیاز علی بخاری ،علامہ علی شیر انصاری، اظہر کاظمی صوبائی سیکرٹری تعلیم ، برادر زاہد عباس ایڈمن صوبائی سیکرٹریٹ لاہور کے علاوہ برادر ارشاد حسین بنگش ایڈمن مرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم پاکستان اسلام آباد ہونگے ۔

 اس سال رہائش اور خوراک کے بہترین انتظامات کرنے کی منظوری دی گئی ۔ استقبالیہ پر شکایات سیل بھی قائم کردیا ہےتاکہ بروقت مسائل کو حل کیا جاسکے ۔ اس اجتماع کی کوریج کے انتظامات اورکو آخری شکل دی گئی ہے ۔ شخصیات اور عوامی سطح پر دعوت ناموں کا اجراء کردیا گیا ہے ۔ آخری دن کے سمینار میں شرکت کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ آخری نشست میں خواتین کو بھی دعوت دی گئی ہے کہ وہ بھی اس اجتماعی پروگرام سے بھر پور استفادہ کرسکیں ۔شوری مرکزی کے اجلاس کو بہتر بنانے کے لئے اس سال پارلیمنٹ کی طرز پر اندرونی حال کو ڈیکورٹ کیا جائے گا ۔ شرکاء کنونشن کے لئے سفری اور اجلاس میں شرکت کے لئے خصوصی ہدایت نامہ اور قواعد و ضوابط کا اجراء کیا گیا ہے ۔ چیئر مین کنونشن نے تمام شرکاء سے کہا کہ وہ ہمارے ساتھ اس ملت تشیع کے روح پرور اجتماع جس میں دیگر مکاتب فکر کی شخصیات بھی مدعو ہونگی ، کو بہتر بنانے میں تعاون فرمائیں ۔ مرکزی کنونشن کے تمام پروگرامات کو حتمی اور آخری شکل دے دی گئی ہے ۔

وحدت نیوز(خیرپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ایک وفد نے ایس ایس پی خیرپور اظفر مہیسر سے ملاقات کی ، اس موقع پر ضلع چیئرمین خیرپور شہریار خان وسان ،صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا نشان حیدر ساجدی، مولانا محمد نقی حیدری ، مولانا سعید احمد و دیگر موجود تھے۔ ملاقات میں عظمت علی و زہراء ؑ کانفرنس خیرپور کے انتظامات اور سیکورٹی مسائل کو فائنل کیا گیا۔ اس موقع ایس ایس پی نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

درایں اثناء عظمت علی و زہراء ؑ کانفرنس کے سلسلے میں مدرسہ امام علی ؑ کنب میں اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ لاہور میں دھشت گردی کا واقعہ ریاستی اداروں کے کردار پر سوالیہ نشان ہے، جب آئی جی پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ دھشت گردوں کے وکیل صفائی بن جائیں تو دھشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ حکمرانوں کا منافقانہ رویہ اور دھشت گردوں سے ہمدردی ، دھشت گردی کے خاتمہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ۹ اپریل کو کنب میں محب وطن پاکستانیوں کا دھشت گردی کے خلاف عظیم الشان اجتماع ہوگا۔ اجلاس سے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا نشان حیدر ساجدی، مولانا محمد نقی حیدری ، مولانا سعید احمد و دیگر نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی کابینہ کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی اور سیکرٹری تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی کابینہ کے اراکین بھی شریک ہوئے، اس موقع پر ضلع میں تنظیم کی فعالیت اور چہلم امام حسین (ع) کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ جات سمیت کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر جلوسوں کے راستوں میں سبیلیں لگائی جائیں گی اور نشر و اشاعت کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جائیں گے، جبکہ ملتان میں تنظیمی ڈھانچہ کو مزید مضبوط بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید میثم عابدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت محرم الحرام سے قبل مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی اور استرکاری کے انتظام کو یقینی بنائے، عزاداری امام حسین علیہ السلام امت مسلمہ کے درمیان وحدت کا مظہر ہے، یہ عزاداری ہی ہے کہ جس نے حسینی اور یزیدی افکار کے درمیان فرق واضح کیا، مجلس وحدت کے ذمہ داران عزاداروں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی کوششیں مزید تیز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکزی عزاداری سیل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علی حسین نقوی، انجینئر رضا نقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، علامہ صادق جعفری، شبر رضا زیدی اور حسنین حیدری سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

میثم عابدی نے مزید کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام کے اجتماعات کو لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے، عزاداری امام حسین علیہ السلام امت مسلمہ کے درمیان وحدت کی علامت ہے، ایک ہزار سال سے شیعہ و سنی عوام مل کر امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے ایام مناتے ہیں، صوبائی حکومت کو چاہیئے کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام کی راہ میں رکاوٹ بننے والی والے عناصر کیخلاف کارروائی کرے۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری جنرل نے مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنی کوششیں مزید تیز کریں۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے رہنماء علامہ سید وحید کاظمی نے ہری پور میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے غیر مناسب انتظامات اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوران عزا داری بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت انتظامیہ کی جانب سے خاطر خواہ انتظامات نہ کیا جانا باعث تشویش ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ  حکومت فوری طور پر اس حوالے سے نوٹس لے۔ ملک بھر بلخصوص صوبہ خیبر پختونخوا میں سیکورٹی کے خدشات موجود ہیں، ایسے میںصوبائی حکومت کی ذمہ داری میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے بھی انتظامات کے حوالے سے کوتاہی کا مظاہرہ کیاہے، جبکہ رات کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سیکورٹی مسائل پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ علامہ وحید کاظمی نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلع ہری پور کی انتظامیہ کو عشرہ محرم کے آخری ایام کے حوالے سے خصوصی احکامات جاری کرے، اور پولیس انتظامیہ بھی اپنے فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دے۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree