وحدت نیوز(ٹنڈو محمد خان) مجلس وحدت مسلمین کیجانب بعد نمازی جمعہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وطن عزیز پاکستان کیخلاف ہرزاسرائی اور سازشوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوۓ مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی رہنما مولانا محمد بخش غدیری،مولانا امیر حسین رحمانی،محمد اشرف خاصخیلی اور محب بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی ڈونلڈ ٹرمپ کیجانب سے ہرزاسرائی کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں اور انکا مزید کہنا تھا کہ امریکا ایک عالمی دہشتگرد ملک ہے جو کہ مختلف حربوں سے عالم اسلام پر اپنی بادشاہت قائم کرنا چاہتا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیجانب سے پاکستان  کو دھمکیوں کے بعد سویلین حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہے۔امریکا ناقابل اعتماد اور سازشی ملک ہے۔ہم چیف آف آرمی کی امریکا کو دو ٹوک جواب کی حمایت کرتے ہیں۔اور اس جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔امریکا عالمی امن کا دشمن ہے۔ہم پاکستانی قوم متحد ہیں امریکا اور اور ڈونلڈٹرمپ کو انکے ناپاک عزائم میں ہرگزکامیاب ہونے نہیں دینگے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) امریکہ کی اسلام دشمن پالیسیوں اور ڈونلد ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر حملے کی دھمکی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر جمعہ کے روز ملک بھر میں ’’یوم مردہ باد امریکہ‘‘منایا گیا۔ نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران امریکہ کی اسلام دشمنی اور پاکستان کے خلاف ٹرمپ کے جارحانہ خطاب پر کڑی تنقید کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور، آزاد کشمیر، ملتان، سکردو، گلگت، فیصل آباد اور پاراچنار سمیت ملک کے 50سے زائد چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیئے گئے۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مخالف نعرے درج تھے،ملک بھر میں  مظاہرین نے امریکی پرچم اور ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلے بھی نذر آتش کیئے،  احتجاجی مظاہروں سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماؤں کے علاوہ دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

مظاہرین سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ دوستی کے لبادے میں چھپا ہوا عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن امریکہ ہے۔ آستین کے اس سانپ سے جس قدر جلد ممکن ہو چھٹکارا حاصل کر لینا چاہیے۔ رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی نے آج سے چالیس سال قبل واضح طور پر کہا تھا کہ امریکہ شیطان بزرگ اور مسلمانوں کا دشمن ہے۔ اس وقت اگر ہمارے حکمران ہوشمندی کا مظاہرہ کرتے تو آج عالمی سامراج کے ہاتھوں ہمیں اسی طرح کی سنگین دھمکیوں کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ امریکہ نے پاکستان کو دہشت گردی کی اپنی جنگ میں گھسیٹ کر غیرمستحکم کرنے کی کوشش کی جو پاکستان میں داعش کی راہ ہموار کرنے کی امریکی اور بھارتی سازش کا حصہ ہے۔ امریکہ نے عالمی امن کی آڑ میں افغانستان، عراق اور شام سمیت متعدد مسلم ممالک میں کروڑوں بےگناہ انسانی جانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا ہے۔ امریکی فوج جنگی جرائم کا برملا ارتکاب کرتی آئی ہے۔

رہنماوں کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں دہشتگردی کا بنیادی سبب امریکہ ہے جس نے داعش اور طالبان جیسی عالمی دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل کی ہے۔ عراق اور شام کے بعد امریکہ پاکستان میں ایسے حالات پیدا کرنا چاہتا ہے جن سے پاکستان میں داعش کی موجودگی کے تاثر کو تقویت ملے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد ریاست ہے جو اپنا داخلی اور خارجی دفاع کرنا جانتی ہے۔ پاکستان میں امن کے قیام کے لیے ہم بھاری قیمت چکا رہے ہیں۔ پاکستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بلکہ دہشتگردوں کے لیے جہنم بن چکا ہے۔ کسی بھی ملک کو یہ اختیار قطعاََ حاصل نہیں کہ وہ کسی دوسرے ملک کی سرحدی خلاف ورزی کرے۔ پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھنے والے کو بھیانک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کا صدر بنتے ہی عالم اسلام کے خلاف اپنے بھیانک عزائم کا اظہار کر دیا تھا۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی بےلوث اور مخلصانہ کوششوں کا اعتراف نہ کرنا امریکی صدر کی متعصبانہ ذہنیت کا عکاس اور کھلی بددیانتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا جنگی جنون امریکہ کی سالمیت کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

مقررین نے کہا کہ عالمی سطح پر طاقت کے بدلتے ہوئے توازن نے امریکہ کو حواس باختہ کر دیا ہے۔ خطے کا استحکام امریکہ کے مذموم عزائم کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ وہ پاکستان کو غیرمستحکم کر کے خطے کے حالات خراب کرنا چاہتا ہے۔ ہمارے پاس چین اور روس جیسے بااعتبار دوست موجود ہیں۔ پاکستان کی طرف سے امریکی صدر کے بیان کو مسترد کرنا قومی وقار سے ہم آہنگ اور جرات مندانہ فیصلہ ہے۔ سیاسی قیادت کو خوشامدانہ پالیسیاں ترک کر کے عسکری قیادت کی طرح امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا ہو گی۔ امریکہ کے خلاف پوری قوم سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان کی طرف کسی بھی قسم کی پیش قدمی کی امریکہ کی ایک بھیانک غلطی ہو گی جو امریکہ کو کئی حصوں میں تقسیم کر دے گی۔ اسلام آباد سے نکالی گئی ریلی سے علامہ اصغر عسکری، علامہ علی شیر انصاری، مرکزی رہنما ملک اقرار اور نثار فیضی کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) امریکہ کی پاکستان کو دھمکیاں، مودی ایما پر حزب المجاہدین کو دہشتگرد قرار دینا ، مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر ریاست 25اگست ریاست گیر یوم احتجاج منائے گی۔جمعہ یوم مردہ باد امریکہ کے طور پر منایا جائے گا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر احتجاج ہو گا۔ ان خیالات اظہار سیکرٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر سید حمید حسین نقوی نے وحدت میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستنا کو دھمکیاں دیں ، جو آنے والے خطرات کی نشاندھی کرتی ہیں ۔ امریکہ خود دہشت گردوں کا سرپرست ہے ، اسے کسی کو دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہ کہنا زیب نہیں دیتا ۔ مودی کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے حزب المجاہدین پر بھی پابندی لگا دی ، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امریکہ جنوبی ایشیاء میں امن نہیں چاہتا ۔ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر کی طرح ریاست آزاد جموں و کشمیر میں بھی سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر بھرپور امریکہ کے خلاف احتجاج کرے گی۔تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر احتجاج ہو گا۔ میرپور سے لیکر نیلم تک ہم پاکستان کے لیے اور مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نکلیں گے۔ شیطان بزرگ امریکہ کو بتا دیں گے کہ نہ پاکستان کے لیے تیرے پیسے کی ضرورت ہے اور نہ کشمیر کے لیے تیری اجازت ۔ ہم آزادی بھی لیکر رہیں گے اور پاکستان بھی محفوظ رہے گا۔ مرکزی احتجاجی ریلی مرکزی مسجد و امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری سے نکالی جائے گی۔عوام بھرپور شرکت کر کے امریکہ کو منہ توڑ جواب دے۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل قندیل زہرا کاظمی نے سانحہ عاشور راولپنڈی کی سازش بے نقاب کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے قومی سلامتی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ کے بعد وہ نام نہاد علما و دانشور منہ چھپاتے پھر رہے ہیں جو سانحہ کے دوران ملت تشیع کو اس واقعہ کا ذمہ دار ثابت کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے تھے۔ اول روز سے ایم ڈبلیو ایم کا یہ موقف رہا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی حصے میں شیعہ سنی اختلافات قطعی طور پر نہیں ہیں۔ہم نے اخوت و وحدت کا ہمیشہ عملی مظاہرہ کیا ہے۔راجہ بازار مسجد کو آگ لگانے کی سازش کا مقصد راولپندی کی پرامن فضا کو آلودہ کر کے فرقہ واریت کی آگ کو پورے ملک میں پھیلانا تھا۔اس موقعہ پر شیعہ سنی اکابرین نے جس دانشمندی اور بصیرت کا ثبوت دیا وہ لائق تحسین ہے۔سانحہ کے پس پردہ تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ عاشور کی سازش آشکار ہونیکے بعد ہمارے نوجوانوں پر مقدمات کا کوئی جواز نہیں رہتا ہمارامطالبہ ہے کہ اس ایف آئی آر کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے فی الفور خارج کیا جائے۔۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، جمیعت علمائے پاکستان(نیازی)کے رہنما پیر معصوم نقوی اور دیگر شیعہ سنی علما ءنے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔اس موقعہ پر بڑی تعداد میں میڈیا کے نمائندے موجود تھے۔ علامہ ناصر عباس جعفر ی نے کہا ہے کہ دس محرم کا واقعہ راولپنڈی جیسے حساس علاقے کو غیر مستحکم کرنے کی سازش تھی ۔اس سازش میں ہمارے لوگوں کے خلاف من گھڑت مقدمات قائم کیے گئے ۔ حقیقت آشکار ہو جانے کے بعد ان مقدمات کا کوئی جواز باقی نہیں ۔ہمارے نوجوانوں کے خلاف سانحہ عاشور کی درج ایف آئی آر کو فوراً خارج کیا جائے۔ مسجد کے کسی حصے کو جلوس والے سائیڈ سے نقصان نہیں پہنچا بلکہ اسے عقب سے جلایا گیا۔اس روز راولپنڈی کے بیشتر اعلی ٰانتظامی افسران شہر سے باہر تھے۔سوشل میڈیا پر برما اور شام کے بچوں کی تصاویر شیئر کر کے لوگوں کو مشتعل کیا گیا۔راولپنڈی میں 6امام بارگاہوں اور مساجدکو کیمیکل کی مدد سے جلایا گیا۔جس میں قرآن پاک اور تبرکات بھی نذر آتش ہو گئے۔دہشت گردوں کے سہولت کاروں نے میڈیا پر آکر جلتی پر تیل کا کام کیا۔رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف کے حکم پر ہمارے بے گناہ لوگوں کو گھروں سے اٹھایا گیا۔ چادر چار دیوار کا تقدس پامال کیا گیا ۔ہمارے گولڈمیڈلسٹ نوجوانوں کا مستقبل تباہ ہوا۔پولیس کے وحشیانہ تشدد کے نیتجے میں ہمارے کئی نوجوانوں کو معذوری کا بھی سامنا کرنا پڑا۔اکثر افراد کو ملازمتوں سے نکالا گیا۔ہمارا مطالبہ ہے کہ رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔یہ لوگ کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں۔انہوں نے پنجاب میں ظلم و ستم کا بازار گرم کیے رکھا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں درود و سلام پڑھنے والوں کو پابند سلا سل کیا جا تا رہا۔ قائد اعظم کے پرامن پاکستان کو تکفیری ریاست بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے شیعہ سنی مل کر ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملت تشیع کے بہت سارے نوجوان لاپتہ ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔اگر وہ مجرم ہیں تو انہیں سزائیں دی جائیں اور اگر وہ بے گناہ ہیں تو پھر انہیں رہا کیا جانا ہی انصاف کا تقاضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نا اہل ہو چکے ہیں۔نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار قانون و آئین کی پامالی ہے جو شخص جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کی تضحیک کرتا ہے وہ قانون کی بالادستی پر قطعی یقین نہیں رکھتا۔ئی کورٹ پر وکلا کا حملہ قابل مذمت ہے۔ وکلا کا تعلق ایک پڑھے لکھے طبقے سے ہے انہیں قانون کی پاسداری کرنی چاہیے۔ پاکستان کا استحکام قانون کی عملداری سے مشروط ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اس سازش کو آشکار کرنے پر ہم پاک فوج کے مشکور ہیں۔جس مسجد و مدرسے کو آگ لگائی گئی تو اس کا تعلق سنی مکتبہ فکر سے نہیں تھا۔جو نام نہاد سکالر میڈیا پر آکر اس واقعہ کو شیعہ سنی کارستانی قرار دے رہے تھے انہیں بھی گرفتار کیا جانا چاہیے۔رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف کے کالعدم مذہبی جماعتوں سے رابطے ہیں۔ نون لیگ در حقیقت عسکری جماعتوں کا سیاسی ونگ ہے۔انہوں نے کہا سانحہ عاشور کے اسیروں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔نا اہل وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا کو حکومت کی طرف سے تحفظ فراہم کیا جانا سمجھ سے بالا تر ہے۔شریف خاندان کے تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔جمیعت علمائے پاکستان(نیازی) کے رہنما سید معصوم نقوی نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت و بقا کی جنگ شیعہ سنی مشترکہ طورپر لڑ رہے ہیں۔شیعہ سنی اتحاد میں دنیا کی کوئی طاقت رخنہ نہیں ڈال سکتی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا انجام جیل ہے انہیں بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔اس کے محل کا گھیراؤ کیا جائے گا۔سانحہ راولپنڈی کے پس پردہ تمام چہروں کو بے نقاب کیا جانا چاہیے۔

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک)  پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے انکشاف کیا ہے کہ 2013ء میں سانحہ راولپنڈی میں حملے کرنے والے کا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے اور مسجد پر حملہ کرنے والوں میں اسی مسلک کے لوگ شامل تھے۔ جی ایچ کیو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں مسجد پر حملہ کرنے والے اسی مسلک کے تھے، مسجد میں آگ لگانے والوں کا مقصد فرقہ واریت کو ہوا دینا تھا۔ اس موقع پر کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگرد اجمل خان کا اعترافی بیان بھی چلایا گیا۔ بیان میں اس کا کہنا تھا کہ میرا تعلق باجوڑ سے ہے اور میں 2012ء میں پاکستان آیا، ہم 8 لوگ ہیں، ہمیں ہدایات دی گئیں کہ 10 محرم کو کالے کپڑے پہن کر حملہ کرو، اس سے شیعہ اور سنی آپس میں لڑیں گے اور حالات خراب ہوجائیں گے۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد ایسا دعویٰ کیا گیا کہ شیعہ تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے، آئی ایس آئی نے اس پر بہت کام کیا اور پورا نیٹ ورک بے نقاب کیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree