وحدت نیوز(گلگت) مسلم لیگ نواز نے گلگت بلتستان کو آئینی تشخص نہ دینے کا اعلان کرکے اپنا حقیقی چہرہ دکھادیا ہے او ر پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں علاقے کی آئینی حیثیت کے ساتھ مذاق کیا اور ڈی فیکٹو صوبائی سٹیٹس دیکر عوام کو بہلانے کی کوشش کی۔مسلم لیگ نے گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حق سے محروم رکھنے کا برملا اعلان کیا ہے ۔آئینی تشخص کے بغیر ایک پیسہ ٹیکس ادا کرنے کے حامی نہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری امورسیاسیات غلام عباس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے عوام کو بیوقوف بنانے میں کوئی کسر نہیںچھوڑی ہے۔اپنے دور اقتدار میں پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی قرارد اد پاس کی لیکن عملی طور پر کوئی قدم نہیںاٹھایا اور صرف اقتدار کے مزے لوٹتے رہے۔مسلم لیگ نے آئینی حقوق کے حوالے سے انتخابات کے دوران بلند بانگ دعوے کرکے عوام سے ووٹ حاصل کئے  اور اقتدار میں دوسال مزے لوٹنے کے بعد انہیں ایک بھی وعدہ یاد نہیں رہا ہے۔اب تو وفاق پر براجمان نواز لیگ نے گلگت بلتستان کے ستر سال سے محروم عوام کے زخموںپر نمک پاشی کرتے ہوئے آئینی حقوق دینے سے مکمل انکار کردیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس جماعت کی نظر میںعلاقے کے عوام کی کوئی اہمیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی علاقے کے عوام سے مخلص ہے تو سینٹ میں گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے متعلق بل پاس کروائے چونکہ اب بھی سینٹ میں پیپلز پارٹی کے ارکان اکثریت میں ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام ان دونوں جماعتوں کے دوغلے پن سے مایوس ہوچکے ہیں چونکہ جب یہ اقتدار میں ہوتے ہیں علاقے کے عوام پر غیر قانونی ٹیکسز لاگو کرتے ہیں اور جب اقتدار سے باہر ہوتے ہیں تو عوام کے ساتھ ملکر ٹیکسز کے خلاف مظاہرے کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(گلگت)  ڈوگرا حکومت کے پنجوں سے خطہ گلگت بلتستان کو آزاد کروانے والے غازیوں، مجاہدوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ستر سال گزرنے کے باوجودوفاق کا سرزمین گلگت بلتستان کے آئینی تشخص کومعین نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے۔گلگت بلتستان کو آئینی تشخص دیئے بغیر پاک چائنہ اقتصادی کوریڈور کے راستے میں بہت سی دشواریاں درپیش ہونگی۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میںکہا کہ کرنل حسن خان اور بابر خان کی سرکردگی میں خطہ گلگت بلتستان کو ڈوگرا کی غلامی سے آزاد کرانے والے قومی ہیروز کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا جنہوں نے اپنے جان ومال کی پرواہ کئے بغیر زمانے کے طاغوت سے ٹکر لیا اور اٹھائیس ہزار مربع میل پر محیط خطہ گلگت بلتستان کو ڈوگراہ فوجیوں کے تسلط سے آزاد کروایا۔انہوں نے کہا کہ انہی قومی ہیزوز کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ آج مملکت خداداد پاکستان کی سرحدیں ہمسائیہ ملک چین کے ساتھ منسلک ہوگئیں اور سی پیک جیسے میگا منصوبے کیلئے راستہ ہموار ہوگیا۔قیام پاکستان کیلئے قوم نے جس قدر قربانیاں دی ہیں گلگت بلتستان کے عوام نے استحکام پاکستان کیلئے اس سے کئی گنا زیادہ قربانیاں دی ہیں۔افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے ہمارے قومی ہیروز کے احسانات اور قربانیوں کو یکسر بھلا دیا ہے اور رفتہ رفتہ ہمارے قومی یادگاروں کو مٹایا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جس والہانہ عقیدت اور محبت کے ساتھ یہاں کے عوام نے ریاست پاکستان کا ساتھ دیا اور استحکام پاکستان کیلئے آج بھی پے درپے قربانیاں دے رہے ہیں اس کا صلہ آج تک نہیں ملا ہے ۔انہوں نے ریاستی مشینری اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وقت ضائع کئے بغیر خطہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا تعین کیا جائے اور علاقے کے عوام میں پائی جانیوالی بے چینی کاازالہ کیا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree