وحدت نیوز(گلگت) گلگت بلتستان کے مقامی روزنامے میںخود سے منسوب شائع ہونے والی حقائق کے منافی خبر کے خلاف پر یس کانفرنس کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین کی رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی بی بی سلیمہ نے کہا ہے کہ مقامی روزنامے کی خبرجھوٹ پر مبنی ہے، وزیر اعظم کو نااہل سمجھتی ہوں یہی میری پارٹی پالیسی بھی ہے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان شروع دن سے بدعنوان حکمرانوں کے خلاف نبرد آزما رہی ہے اور ملک میں موجودہ حکمرانوں کے جبر وا ستبداد کے خلاف مجلس وحدت سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔اتحاد بین المسلمین، میرٹ کی بحالی، کرپشن کا خاتمہ ،ظالم کے مخالف اور مظلوم کی حمایت ہمارے منشور کا بنیادی حصہ ہیں۔لہٰذا کسی کو یہ غلط فہمی نہ رہے کہ ہم کسی بھی ایسے شخص کی حمایت کریں گے جس کا کردار داغدار ہو۔خاص طور پر سپریم کورٹ پاکستان کی جانب سے پانامہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف پر اعتماد کرنا تو درکنار میاں نواز شریف کا وزیراعظم کے عہدے پر برقرار رہنا بیس کروڑ پاکستانیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی سمجھتے ہیں اور مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی پالیسی بھی یہی ہے جس کے ہم پابند ہیں۔پانامہ کا فیصلہ آنے کے بعد میاں نواز شریف اخلاقی طور وزیر اعظم رہنے کا جواز کھو چکے ہیں ایسے میں ہم کیونکر وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار کریں۔

لہٰذا آج کی اس ہنگامی پریس کانفرنس کے ذریعے اخبار میں چھپنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کرتی ہوں ایسے قرارداد جو قابل بحث ہوتی ہیں ان پر بحث نہ کروانا خیانت ہے اورذمہ داروں کو تنبیہ کرتی ہوں کہ آئندہ اس قسم کی حرکتیں کرکے اسمبلی کے محترم اراکین کے افکار اور نظریے پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش نہ کریںاور اسمبلی میں کوئی قرارداد پیش ہوتی ہے تو پہلے اس پر مفصل بحث کرائی جائے اور ووٹنگ کے ذریعے فیصلے لئے جائیں۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے رکن قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی ڈاکٹر رضوان علی نے کہا ہے کہ جنوری 2016ء کو صدر پاکستان سے جب ملاقات ہوئی تھی، اس وقت اسمبلی کے تمام اراکین موجود تھے۔ اس وقت صدر پاکستان نے واضح طور پر کہا تھا کہ جی بی کو آئینی صوبہ نہیں بنا سکتے، کیونکہ اس سے کشمیر کا مسئلہ متاثر ہوتا ہے، البتہ ہم کوئی پیکیج یا کوئی اور نظام دے سکتے ہیں، جس سے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہوسکے، لیکن مکمل آئینی صوبہ بنانا کشمیر کے مسئلے کو خراب کرنا ہے۔ جب صدر پاکستان نے اس وقت صاف کہا ہے تو اب ہمیں سمجھ جانا چاہئے کہ ہم نے کیا کرنا ہے اور آئینی صوبے کیلئے کس طرح کا لائحہ عمل ترتیب دینا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کے آئینی صوبے کے حوالے سے بیانات اور دعوے پر پریشان ہیں۔ عوام کو دھوکے میں رکھ کر مایوسی پھیلانے کی بجائے حقائق سے آگاہ کریں، کیونکہ اس وقت وزیراعلٰی جو ایک ذمہ دار فرد ہیں، وہ صوبے کے حوالے سے کوئی نمائندگی نہیں کر رہے ہیں۔

حاجی رضوان نے کہا کہ جب وہ جی بی ہاوس میں پریس کانفرنس کر رہے تھے تو اس وقت بھی انہوں نے واضح کہا کہ لوگ افواہیں سن کر دوڑے دوڑے چلے آتے ہیں، میں نے تو صرف معمول کے مطابق نیوز کانفرنس رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی کے حوالے سے ہم وزیراعلٰی کے فیصلے کو رد کرتے ہیں۔ یہ توڑ مروڑ کر سبسڈی ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اس وقت وزیراعلٰی خود سبسڈی کے مستحق ہیں، تو وہ ٹارگٹڈ سبسڈی کس طرح دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس میرٹ کے خلاف کام کرنے کے تمام شواہد موجود ہیں۔ وزیراعلٰی اسمبلی میں کچھ کہتے ہیں اور باہر آکر وہ ٹیلی فونک رابطے کرکے اپنے لوگوں کو بھرتی کروا رہے ہوتے ہیں۔ نون لیگ کی حکومت نمائندگی نہیں میرٹ کا جنازہ نکال رہی ہے، جس سے غریب عوام میں سخت مایوسی پھیلی ہے اور یہ مایوسی حکومت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگی۔

وحدت نیوز (گلگت) کشروٹ کو لاہور کی طرح تمام ترقی اور ملازمت کے مواقع فراہم کیئے گئے تو سخت در عمل آئے گا، یہ طرز عمل آمرانہ اور غیر جمہوری ہے، روزنامہ بادبادشمال کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن شہباز شریف کی نقل کرتے ہوئے کشروٹ کو لاہور بنانے کی کوشش کررہے ہیں ، تمام وسائل ،ملازمتوں اور ٹھیکوں کو کشروٹ تک محدود کردیا گیا ہے ،یہ طرز عمل دیگر علاقو کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ،نا انصافی اور ان کے حقوق پر ڈاکہ ہے، ہمارا مشورہ ہے کہ وزیر اعلیٰ اس سوچ سے باہر نکلیں او ر صوبہ کے تمام علاقوں اور عوام کے ساھ یکسساں سلوک اختیارکریں ، اپوزیشن اور حکومت کے درمیان تفریق کی پالیسی ترک کردیں ، یہ طرزحکومت عوام سےزیادتی کے مترادف ہو گا۔

وحدت نیوز(نگر) حالیہ بارشیں ڈسٹرکٹ نگر کے لیے زحمت بن گئی،ڈسٹرکٹ نگر بلخصوص نگر خاص ،ہوپر اور ہسپرکا دیگر علاقوں سے رابطہ مکمل تور پر منقطع ہوگیا۔نگرڈسٹرکٹ اپنے قلیل وسائل سے اس چلینجز کا سامنہ کررہاہے جو کہ ناممکن ہے لہذا صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ نگر کی بحالی کے لیے ان کی فوری مدد کریں ۔عوام سے بھی گزارش ہے کہ مشکل کی اس گڑی میں انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء و رکن گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹرحاجی رضوان علی نے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں نے پورے گلگت بلتستان میں تباہی مچائی ہے ایسے میں حکومت کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوتا ہے ،حکومت کو بارش سے متاثرہ افراد کی فوری بحالی کے لیے دن رات کام کرنے کی ضرورت ہے ،بلخصوص ان علاقوں پر توجہ دیا جائے جس کا زمینی رابطہ متقطع ہوا ہے جن میں نگرخاص ،ہوپر ،ہسپر سمیت گلگت بلتستان کے دیگر علاقے شامل ہے ۔حکومت سے گزارش ہے کہ ہسپر کے عوام جن کے پاس روڈ کے علاوہ کوئی بھی زریعے رابطہ نہیں انکا کوئی خبر نہیں لہذا ہیلی کاپٹرکے ذریعے ان کی خبر لی جائے ۔اس نے کہا کہ وسیع پیمانے پر نقصانات کا فوری ازلہ حکومت کے لیے مشکل عمل ہے لہذا عوام کو بھی چاہیے کہ وہ صبر کے ساتھ کا م لے اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جلد از جلد متاثرہ افراد کی بحالی کو یقینی بنائے۔حکومت سنجیدگی کے ساتھ کا م شروع کرے ہم بھرپور تعاون کرینگے ۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان کے رہنماء ورکن اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت مقپون داس میں رات کی تاریکی میں آپریشن کرکے علاقے میں امن وامان کا مسئلہ پیدا کررہی ہے، گلگت بلتستان کے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرکے جان بوجھ کر حالات خراب کئے جارہے ہیں، اگر حکومت کو زمین کی ضرورت ہے تو وہ عوام کو اعتماد میں لے کر معاوضہ دے کر زمین حاصل کرے، عوام کی خواہشات کے برعکس زمین ہتھیانے کی کوشش کی گئی تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقپون داس مقپون خاندان کی ملکیت ہے، حکومت بتائے کہ اس نے کس طرح اس داس پر واقع تعمیرات مسمار کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقپون داس کے مسئلے پر حکومت سیاست نہ کرے کیونکہ داس کا مسئلہ بہت ہی پیچیدہ ہے اور اس کا معاملہ عدالت میں ہے، حکومت نے آپریشن کرکے عدالت کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہم اقتصادی راہداری میں حصہ مانگ رہے ہیں دوسری جانب منظم منصوبہ بندی کے تحت ہماری زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے، اگر ہم نے خاموشی اختیار کی تو کل حکومت ہمارے گھروں کو بھی مسمار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ملکیتی زمینوں پر قبضہ کرنا سنگین واقعہ ہے اس واقعے پر خاموش نہیں رہا جاسکتا، جو لوگ عوامی ملکیت پرقبضہ کررہے ہیں انہیں جلد اپنی حیثیت معلوم ہوجائے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree