وحدت نیوز(گجرات) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے امرہ کلاں گجرات میں مجلس عزا سے خطاب کیا اور خواتین کا یونٹ تشکیل دیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امام زمان عج کے ظہور کی زمینہ سازی کے لیے ملت تشیع کے ہر فرد کا میدان عمل میں آنا ضروری ہے شیعیان حیدر کرار تو حجت آخر ع کے منتظر ہیں ہی لیکن دشمن بھی ان کی آمد کا منتظر اور ان سے جنگ کے لیے آمادہ ہو رہا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ حسینیت کا سب سے بڑا پیغام یہی ہے کہ ہر قوم اور ہر زمانے میں وقت کے یزید کے خلاف آواز بلند کی جاے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف ہم نہیں بولیں گے تو کون بولے گا ظالم بھارتی حکومت یزیدی کردار ادا کر رہی ہے اور کشمیری عوام حسینیت کا سبق پڑھ کر اس کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیںبعد ازاں یونٹ کی تشکیل کے دوران خواتین سے مجلس وحدت مسلمین کے تعارف اور اغراض و مقاصد کو تفصیلاً بیان کیا محترمہ عابدہ کو یونٹ سیکرٹری جنرل اور محترمہ مصباح کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ ضلع گجرات میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے پہلا یونٹ قائم کیا گیا اور مزید یونٹس اور اس کے بعد ضلع تشکیل دینے کی کاوش کی جائے گی۔

وحدت نیوز(گلگت) زینبؑ کبری اکیڈمی میں جشن ولادت باسعادت ابالفضل عباسؑ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی خواتین اور بچیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت ڈویژن کی سیکرٹری جنرل اور مرکزی سیکرٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراھیم نے خواتین سے خطاب میں کہا کہ اولاد کی بہترین تربیت و پرورش کے لیے ماؤں کا باشعور اور زمانے کے تقاضوں کے مطابق بچوں کی تربیت کے اسلوب سیکھنا ضروری ہے۔

 انھوں نے علاقے کی خواتین سے درخواست کی کہ وہ روز جمعہ کی درسی نشست میں لازما شرکت کریں تاکہ “جدید دور کے تقاضے اور ماں” کے عنوان سے جاری پروگرام سے مستفید ہو سکیں ان کا کہنا تھا بچیوں کے لیے جو احکام و اخلاق اور عصر حاضر کی ذمہ داریوں کے عنوان سے سنڈے کلاسز کا جو سلسلہ شروع ہے اسے پورے گلگت میں پھیلایاجائے،پروگرام کے آخر میں دعائے عرفہ بطور ھدیہ بچیوں میں تقسیم کی گئیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے محرم الحرام اور ایام عزا کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ رسول خدا ﷺ نے برحق فرمایا تھا کہ بےشک امام حسین ع کی شھادت سے مومنین کے دلوں میں وہ حرارت بھڑک اٹھے گی جو کبھی سرد نہیں ہو سکے گی،رب ذوالجلال کے مشکور ہیں کہ اُس نے ہم ناچیز گناہگاروں کو ایک بار پھر ماہ محرم الحرام میں عزاداری سید الشھداء علیہ سلام برپا کرنے کی سعادت بخشی،عزاداری اباعبداللہ الحسین ع پروردگار کی نعمت ہے اور عزادارن حسین ع جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کی دعا ہیں،آئمہ معصومین علیھم السلام نے ہمیں اس بات کا حکم دیا ہے اور تاکید کی ہے کہ کربلا کو زندہ رکھا جاۓ، مجالس عزا سیدالشھداء ہر شہر ، ہر محلے اور ہر گلی میں برپا کی جائیں۔ سوگواری کیلئے جہاں بڑی مجالس ہو رہی ہیں ان میں بھی شرکت کرنی چاہئیے لیکن گھروں میں بھی عزا کا فرش بچھا کر ذکر کربلا کرنا ضروری ہے اور یہ اس دور کی ایک اہم ضرورت ہے کہ ہر عزادار اپنے اپنے وسائل کے مطابق جس انداز میں بھی کربلا کا پیغام پہنچا سکتا ہے پہنچائے یہ ہم پر واجب ہے۔ عزاداری سید الشھداء کو فقط گریہ و زاری اور سینہ کوبی تک محدود رکھنا درست نہیں ہمیں عزاداری کو ایک تحریک میں بدلنا ہوگا جیسا کہ امام خمینی نے فرمایا تھا " کہ آج ہمارے پاس جو کچھ ہے وہ کربلا کا عطا کردہ ہے" امام خمینی نے کربلا سے درس شجاعت ، حوصلہ اور عصر کے طاغوت کے مد مقابل آنا سیکھا اور ایران میں انقلاب اسلامی برپا کرکے دنیا کو یہ بتلا دیا کہ ہم حقیقی کربلائی ہیں اور ہر دور کے یزید کے مقابلے میں کردار حسینی و زینبی اپناتے رہینگے۔

واقعہ کربلا معرکہ حق و باطل ہے ' جب سید الشھداء سے یزید نے بیعت کا مطالبہ کیا تو آپ نے وہ تاریخی جملہ ادا کیا !!
"مثلی لا یبایع مثلہ" مجھ جیسا اس (یزید) جیسے کی بیعت نہیں کرسکتا،آپ نے یہ نہیں فرمایا کہ مجھ جیسا اس جیسے کی بیعت نہیں کرتا بلکہ پورے مسلئے کی وضاحت کردی کہ جو بھی مجھ جیسا ہوگا وہ تا ابد اس (یزید) جیسے کی بیعت نہیں کرےگا ' آدم ع ابلیس کی بیعت نہیں کرےگا ' موسی ع فرعون کی بیعت نہیں کرےگا ' ابراھیم ع نمرود کی بیعت نہیں کرے گا ' محمد (ص) ابوجھل کی بیعت نہیں کرے گا ' حسین ع نے دو کرداروں کی نشاندہی کر دی۔ مسلمانوں میں کہا جاتا ہے مختلف فرقے ہیں کوئ کچھ کہتا ہے کوئ کچھ کوئ کہتا ہے ستر فرقے ہیں کوئ کہتا ہے بہتر فرقے ہیں مگر حسین ع نے ان تمام فرقوں کی نفی کردی صرف دو گروہ بنا دیے " مجھ جیسا یا اس جیسا" یا حسینی یا یزیدی !!
حسین ع اور یزید میں اتنا فاصلہ ہے کہ لفظ فاصلہ ہی اس کیلئے چھوٹا ہےلیکن فرق یہ ہے کہ حسین ع بن کہ آتا ہے اور یزید آکر بنتا ہے، اللہ کا کام حسین ع بنانا ہے یزید بنانا نہیں کیونکہ اللہ خیر بانٹتا ہے شر نہیں۔ پروردگار عالم ہم سب کو اس سال ماہ محرم و صفر اور ایام عزا شعور و بیداری اور مقصدیت کربلا کو مد نظر رکھتے ہوۓ منانے کی توفیق
عطافرمائے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل خانم زہرا نقوی نے میانمار کے مسلمانوں کی نسل کشی اور ان پر ظلم و بربریت کہ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میا نمار کے مسلمانوں کے خلاف جاری جرائم پر خاموشی نہایت افوسناک ہے میانمار کا موضوع عالم اسلام کے لئے ایک عظیم انسانی المیہ ہے اور عالم اسلام ، میانمار کے مسلمانوں کے خلاف ہونے والے جرائم پر خاموش نہیں رہ سکتا بلکہ یہ مسئلہ صرف مسلمانوں کاہی نہیں یہ بلکہ د ہشتگرد اور انتہا پسندچاہے کسی بھی فرقے میں ہووہ انسانیت کے لئے بدترین خطرہ ہیں لہذا اس مسئلے کا حل سب نے مل کر نکالنا ہوگا اس ظلم و بربریت کی روک تھام جلد کرنا ہوگی ورنہ یہ آگ صرف میانمار کے خطے سے نکل کر پوری دنیا میں پھیلنے کا شدید خطرہ ہے۔لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کے حکومت وقت میانمار کے مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھانے میں اپنا کردار ادا کرئے۔مکتب تشیع جو خوچودہ سو سال سے ہمیشہ سے ظلم و بربریت کا نشانہ بنتی آرہی ہے جس کی نسل کشی ہر دور میں جاری رہی ہے ہر زمین پر اب وہ چاہے کشمیر ہو بحرین ہو سعودیہ عرب ہو ےمن ہو شام ہو یا عراق ہو ، غزہ ہو یا پاکستان ہر زمین پر ہمارا خوان بہایا جا رہا ہے مگر ہم نے کبھی ظلم و بربریت کے راستے کو اختیار نہیں کیا اپنے حق کے لیے کسی کا حق چھین نہیں لیا بلکہ ہمیشہ سے نہایت صبر سے مصیبتوں کا مقابلہ کیا ہے ہم جانتے ہیں لاشے اٹھانا آسان نہیں ہم سے مکتب تشیع سے ذیادہ کوئی میانمار کے لوگوں کے دوکھ و درد اور مصیبت کو کوئی محسوس نہیں کر سکتا لہذا ہم انشااللہ میانمار کے مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہر طرح سے اس مسئلے کو ہل کرنے کے لیے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں۔

وحدت نیوز (جہلم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع جہلم کے زیر اہتمام ۱۸ ذی الحج عید ولایت کے موقع پر ایک پر رونق جشن سعید کا اہتمام کیا گیا، جس میں خواتین نے بھرپور شرکت کی، جشن کا آغاز حدیث کساء سے ہوا۔  مقامی خواہران نے اشعار تقاریر اور منقبت و قصائد کے ذریعے محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔ بعد ازاں خواہر عقیلہ رضوی سیکرٹری جنرل ضلع جہلم نے خطاب کیا۔ جس میں انھوں نے واقعہ غدیر خم پر تفصیلاً روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں خواہر عقیلہ نے پیغمبر اکرم ص کا قول نقل کرتے ہوۓ کہا " عید غدیر میری امت کی تمام عیدوں سے بزرگ تر ہے" پالانوں کے ممبر پر علی ع کا ہاتھ بلند کر کے حکم خدا کا اعلان کیا گیا اعلان ولایت علی ابن ابی طالب علیہ سلام دراصل  سلسلہ انبیاء  کے اختتام کے بعد نظام ولایت کا اعلان ہے "اس موقع  پر خواہر حدیثہ سید نے مختصرا ً خطاب کیا، جس میں غدیر کے دن مومنات کے ایک جگہ، جمع ہونے کی اہمیت سے آگاہ کیا اور دعائیہ کلمات سے اپنے خطاب کا اختتام کیا۔ پروگرام کے آخر میں تمام بچوں میں عیدی اور تحائف تقسیم کیۓ گئے اور دعاۓ امام زمانہ عج کیساتھ جشن کا اختتام ہوا۔

وحدت نیوز(رحیم یارخان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع رحیم یار خان کی سیکرٹری جنرل بیگم سید حسنین نقوی نے یونٹ محمدپور لمہ کا دورہ کیا اور خواہران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے کی کامیابی میں جہاں مرد کا کردار ہوتا ہے اسکے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے کیونکہ اسکی تربیت کرنے والی عورت ہے، اس لئیے ہم تعلیم یافتہ اور منظم ہوکر اپنے بچوں کی تربیت کریں تاکہ ایک پڑھا لکھا اور مہزب معاشرہ بنانے میں اہم کرداراداکرکے بی بی سیدۃ النساًءالعالمین سلام اللٰہ کے سامنے سرخرو ہوسکیں۔

Page 1 of 2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree