وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین لیہ کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں خصوصی طور پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب شعبہ خواتین کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے شرکت کی، اجلاس میں ضلع لیہ کے تمام یونٹس کے سیکرٹری جنرل اور عہدیداران نے شرکت کی۔

 اجلاس میں گذشتہ تین سالوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، بعدازاں ووٹنگ کے ذریعے نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب کیا گیا اور اکثریت رائے سے آئندہ تین سالوں کیلئے صفدر عباس مورانی کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا، نومنتخب سیکرٹری جنرل سے علامہ اقتدار حسین نقوی نے حلف لیا۔

 نومنتخب سیکرٹری جنرل نے اپنی گفتگو میں کہا کہ جنوبی پنجاب میں تشیع کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، لیکن سیاسی طور پر کمزور ہونے کی وجہ سے اپنے مسائل اور حقوق کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے، ہم ضلع میں عوام کو طاقتور اور وحدت کی لڑی میں پرونے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

وحدت نیوز (لیہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے انتخابات کیلئے ضلعی شوریٰ کا اجلاس ۵ جون کو طلب کرلیا گیا ہے، تفصیل کے مطابق گذشتہ دنوں ایم ڈبلیو ایم ضلع لیہ کی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں دستوری تقاضوں کے مطابق آئندہ تین سالوں کیلئے نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کیلئے ۲ نام تجویز کئے گئے، جبکہ مزید ایک نام شوریٰ کے اجلاس میں طے کیا جائے گا، اجلاس کے دوران طے پایا کہ مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے انٹرا پارٹی الیکشن ۵ جون کو منعقد ہوں گے، جس میں اراکین شوریٰ کے علاوہ صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی خصوصی شرکت کریں گے، جبکہ علمائے کرام، عمائدین اور دیگر اہم شخصیات کو بھی اجلاس میں مہمان کی حیثیت سے شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری 22 جون بروز اتوار ضلع لیہ کا تنظیمی دورہ کریں گے، ایم ڈبلیوایم ضلع لیہ کے مطابق علامہ ناصرعباس جعفری دورہ ضلع لیہ کے دوران سب سے پہلے تحصیل چوبارہ پہنچیں گے، جس کے بعد انہیں استقبالی قافلہ کی صورت میں چوک اعظم لیا جائے گا، جہاں وہ چوک اعظم کے عوام اور تنظیمی کارکن ان کا استقبال کریں گے، علامہ ناصر عباس جعفری امام رضا کمپلیکس چوک اعظم میں عوام سے خطاب کریں گے، جس کے بعد انہیں لیہ لیجایا جائے گا، جہاں خطاب کے بعد قافلہ ضلع لیہ کے علاقہ اللہ یار روانہ ہو گا، جہاں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سالانہ مجلس عزاء کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں علامہ ناصرعباس جعفری اس دورہ کے دوران مختلف نشستوں سے خطاب کے علاوہ مختلف شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree