وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سپاہ قدس کے کمانڈر حاج قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے نائب سربراہ مہدی المہندس پر امریکہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس بدترین دہشت گردی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا عراق کے مقامات مقدسہ کی حفاظت کرنے والی سرکردہ شخصیات کو نشانہ بنا کر امریکہ نے عالم اسلام کے خلاف نئی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔قاسم سلیمانی اور مہدی المہندس پر حملہ امت مسلمہ کے سینوں پر وارہے اور یہ وہ زخم ہیں جو کبھی مندمل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے یہ حقیقت عیاں ہو گئی ہے کہ امریکہ عالمی دہشت گرد ہے اور عراق میں داعش،القائدہ اور امریکہ کے مفادات و عزائم یکساں ہیں۔عالم اسلام کو درپیش تمام مشکلات کا ذمہ دارامریکہ ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ مسلم حکمران قومی حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ سے قطع تعلقی کا اعلان کریں اور مسلم ممالک میں امریکی سفارت خانوں کو بند کر نے کا حکم صادر کریں۔

علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین کے اعلان پرنماز جمعہ کے بعد شہر بھر کی جامع مساجد میں احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ مرکزی احتجاجی مظاہرے جامع مسجد نور ایمان میں کیا جس سے علامہ حسن ظفر نقوی،علامہ احمد اقبال رضوی ، علامہ مرزا یوسف حسین،علامہ باقر زیدی نے خطاب کیا۔احتجاجی مظاہرے کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے امریکہ کے خلا ف  غصے کا اظہار کرتے ہوئے امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ امریکہ نے اسلام کے حقیقی محافظ کو شہید کیا ہے۔ امریکہ عالم اسلام کے مفادات کا  بدترین دشمن ہے جس سے ہر قسم کے تعلقات ہمیشہ کے لیے ختم ہونے چاہییے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنی نابودی کی بنیاد اپنے ہاتھوں سے رکھ دی ہے۔طاقت اور رعونت کے نشے میں مدہوش امریکہ کے جارحانہ عزائم پوری دنیا کے امن کو تہس نہس کر دیں گے۔ امریکہ جس آگ سے کھیل رہا ہے وہ آگ اس کے اپنے دامن سے لپٹ سکتی ہے۔عراق پر امریکہ نے حملہ کر کے اس کی داخلی خودمختاری کو چیلنج کیا ہے۔

 مقررین نے کہا کہ عالمی قوانین ایسے کسی اقدام کی اجازت نہیں دیتے۔امریکی حملے نے امت مسلمہ کے دلوں امریکہ کے خلاف نفرت اور غصے میں اضافہ کیا ہے۔ قاسم سلیمانی کی شہادت پر ہر آنکھ اشک بار ہے۔امریکہ نے اسلام کے حقیقی محافظ کو شہید کیا ہے۔ امریکہ عالم اسلام کے مفادات کا  بدترین دشمن ہے جس سے ہر قسم کے تعلقات ہمیشہ کے لیے ختم ہونے چاہییے۔

وحدت نیوز(کراچی) ناصرِ ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے 25 اگست بروز جمعہ یومِ مردہ امریکہ منائے جانے کی اپیل پر مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کی جانب سے آج بعد نماز جمعہ مسجدِ نورِ ایمان ناظم آباد پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنماء علامہ سید اظہر حسین نقوی اور امامِ جمعہ مسجدِ نورِ ایمان علامہ مرزا زاہد حسین نے خطاب کیا، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کے سیکریٹری جنرل ثمر زیدی اور ضلعی کابینہ کے اراکین اور کارکنان سمیت مومنین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین نارتھ کراچی یونٹ کی جانب سے جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ضلع وسطی کراچی کے پولیٹیکل سیکریٹری برادر ثمر زیدی نے کی۔ اجلاس سے نارتھ کراچی یونٹ کے سیکریٹری جنرل برادر ضیا عباس، آئی ایس او کے سینئیر سابق رکن افضال احمد اور برادر حسن نے شرکا سے خطاب کیا۔ برادر ثمر زیدی نے اپنے خطاب میں نیو کراچی یو سی 9 میں بلدیاتی انتخابات میں نارتھ کراچی یونٹ کے کارکنان بالخصوص برادر ضیا کی انتھک محنت کو سراہا اور ایم ڈبلیو ایم کے امیدواران کو ووٹ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا، برادر ثمر زیدی نے حاضرین کو کراچی کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا اور موجودہ صورتحال میں ایم ڈبلیو ایم کی یونٹ کی سطح کے کردار پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں مذید فعال کردار ادا کرنا چاہئے اور عوام کے درمیان رہ کر روز مرہ کے عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھنی چاہئے، موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال نے کراچی کی عوام کو مذید کنفیوز کردیا ہے، لہذا ہم عوام کے درمیان رہ کر عوام کو حوصلہ دیں اور انہیں اس ابہامی کیفیت سے باہر نکالیں، انہوں نے مذید کہا کہ کارکنان اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے ھمہ وقت تیار رہیں۔

وحدت نیوز (کراچی) گلگت بلتستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے متاثرین کی امداد کے لئے مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع وسطی کی جانب سے معروف بزرگ عالم دین آغا شیخ سلیم کو متاثرین کی امداد کے لئے امدادی چیک عطیہ کیا گیا. اس موقع پر کراچی ڈویزن کے رہنما مولانا علی انور اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے سیکریٹری جنرل برادر زین رضا موجود تهے، چیک وصول کرنے کے بعدعلامہ شیخ سلیم نے ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (کراچی) پشاور میں آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کے حملے اور حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد بچوں کی شہادت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پرتین روزہ سوگ منایا جارہاہے ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی اْن معصوم بچوں اور اْن کے لواحقین اظہار یکجہتی کے لیے انچولی شاہراہ پاکستان پر احتجاجی مظاہرہ اور شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر پشاور میں شہید ہونے والے کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مبشر حسن ،سیکریٹری سیاسیات علی حسین نقوی ،اصغر عباس زیدی ،سیدرضا جلالوی، زین رضا سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ پشاور میں ہونے والا سانحہ حالیہ تاریخ میں بچوں کا سب سے بڑا سانحہ اور المیہ ہے۔ آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ صرف وزیرستان میں آپریشن کی بجائے پورے ملک میں ان دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ اْنہوں نے کہا کہ ملک میں طالبان عناصر کے سرپرستوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ اسلام آباد کی لال مسجد میں داعش کے حق میں ویڈیوز جاری کی جاتی ہیں لیکن بے غیرت حکومت اْنہیں لگام دینے کی بجائے تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ وزیرداخلہ کی آنکھیں کھل جانی چاہییں حملہ کرنے والے پاکستانی نہیں تھے بلکہ عربی اور انگریزی میں بات کر رہے تھے۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ پشاور میں اسکول پر حملہ علم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی ذمہ دار پاکستان حکومت ہے جو کہ اْن دہشتگردوں کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ آج استعمار آنکھیں نہیں رکھتا یا بہرہ ہو گیا ہے آج کتنے بچوں کو شہید کیا گیا۔ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو کیا معلوم ایک ماں اپنے بچے کو کیسے پروان چڑھاتی ہے، حکومت اگر دہشت گردوں کے سرپرستوں کو حراست میں لے تو اس سانحے کی تہہ تک پہنچا جا سکتا ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے سید عرفان حیدر شہید ہوگئے، شہیدعرفان حیدر مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کے رکن اور ایم ڈبلیوایم ضلع وسطی کے رہنما مظہرحیدر کے بھائی تھے، شہید عرفان حیدر ملیر میں اپنے عزیز کے گھر سےکارمیں  سوار اپنی رہائش گاہ سرجانی ٹاون جارہے تھے کہ گلشن اقبال کے علاقے نیپا چورنگی پر موٹر سائیکل سوار مسلح دہشت گردں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کہ نتیجے میں عرفان حیدر شدید زخمی ہوگئے ، ایمبولینس کے زریعے انہیں عباسی شہید ااسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ، شہید کا جسد خاکی امام بار گاہ شہدائے کربلا ع انچولی سوسائٹی منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ علامہ رضی جعفر نقوی کی زیر اقتداادا کی گئی جسمیں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ علی انوار جعفری سمیت ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اور ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ایم ڈبلیوایم کے رکن عرفان حیدر کی شہادت پر علامہ راجہ ناصر عباس ، علامہ مختار امامی، حسن ہاشمی اور زین رضا سمیت دیگر رہنماوں نے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہیدکی  بلندی درجات کی دعا بھی کی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree